امریکی سفیر کا غاصب صہیونیوں کے ہمراہ مسجد الاقصی پر حملہ

Rate this item
(0 votes)
امریکی سفیر کا غاصب صہیونیوں کے ہمراہ مسجد الاقصی پر حملہ

فلسطینی ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ فلسطین کی وزارت اطلاعات نے ایک بیانیہ صادر کرکے مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر کے غاصب صہیونیوں کے ہمراہ مسجد الاقصی پر داخلے پر شدید اعتراض کیا ہے۔

اس بیانئے میں آیا ہے کہ امریکی سفیر نے اپنے عہدے کا خیال نہ کرتے ہوئے غاصب صہنیونیوں کی حمایت کی ہے۔

اس بیانئے میں مزید آیا ہے کہ امریکہ یہودی بستیوں کی غیرقانونی تعمیر میں غاصب صہیونیوں کی حمایت کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

اس بیانئے میں عالمی برادری سے درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے اعلان کے بعد مسجد الاقصی پر غاصب صہیونیوں کے حملوں میں شدت آئی ہے۔

 

Read 1457 times