آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فتوی کی الجزائر میں پذیرائی

Rate this item
(0 votes)
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فتوی کی الجزائر میں پذیرائی

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق الجزائر کی اسلامک سپریم کونسل نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے اصحاب اور ازواج رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کو حرام قرار دینے والے فتوی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس کونسل نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب کا یہ فتوی امت اسلامی کی وحدت کی جانب موثر عملی قدم ہے اور امت اسلامی کو استکبار کا آسان ہدف بننے سے نجات بخشے گا۔

اس کونسل کے سیکرٹری جنرل جناب بوزید بومدین نے المیادین نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین اور ہتک عزت معاشرے میں تنگ نظری اور فساد کا باعث بنتا ہے اور بعض سیٹلائیٹ چینل اس چیز کی ترویج کا باعث بننے میں شریک ہیں۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایسے قوانین بنانے کی ضرورت ہے کہ جس کے ذریعے دینی عقائد کے تمسخر اور مذاق اڑانے اور توہین کرنے کو ممنوع قرار دیا جا سکے۔ بعض ممالک اپنے سیاسی کاموں کی انجام دھی کے دوران مذہبی احساسات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔

بومدین نے الجزائر کی اسلامک سپریم کونسل کے اس اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر کی اسلامی سپریم کونسل کا بیانیہ درحقیقت عرب میڈیا میں موجود تشدد پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔ ان عرب چینلز اور انٹرنیٹ سائیٹس میں مذہبی جنگ معاشرے میں تشدد پسندی اور جارحیت کا باعث بن رہی ہے۔

 

Read 1956 times