آیت اللہ سیستانی کی اہل سنت کی حفاظت پر تاکید

Rate this item
(0 votes)
آیت اللہ سیستانی کی اہل سنت کی حفاظت پر تاکید

آیت اللہ العظمی سیستانی نے نجف اشرف میں تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے سنی مسلمانوں کی آبادی کے شمالی و مغربی علاقوں پر داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کے بعد انھوں نے عراق کے شیعہ مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ اہلسنت مسلمانوں کا بھرپور دفاع کریں اور بے گھر ہونے والے سنی مسلمانوں کو اپنے گھروں میں پناہ دیں۔

 آیت اللہ العظمی سیستانی نے کہا کہ عراق میں شیعہ و سنی مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی بہت سازشیں کی گئیں تاہم ان سازشوں کو عراقی مسلمانوں نے ناکام بنا دیا۔

تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے جو اربعین کے عظیم الشال ملین مارچ میں شرکت کے لئے عراق گئے ہوئے ہیں، نجف اشرف میں عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی۔

 

Read 2898 times