مغربی قوتیں پاکستان کے اسلامی اور مذہبی تشخص کوختم کرنے کے درپے

Rate this item
(1 Vote)
مغربی قوتیں پاکستان کے اسلامی اور مذہبی تشخص کوختم کرنے کے درپے

پشاور میں  علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہ  پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور اسلام اس کا نظریہ ہےلیکن مغربی قوتیں ملک کا اسلامی اور مذہبی تشخص ختم کرنا چاہتی ہیں ہم  لاکھوں مسلمانوں کی قربانی کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ  پاکستان کو ایک سیکولر اسٹیٹ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان باہر کا مہرہ ہے جسے پختون بیلٹ سے مذہب کو اکھاڑنے کیلئے مسلط کیا گیا لیکن ہم آئین اور قانون کا دفاع کریں گے اور پاکستان کی حفاظت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے توہین رسالت(ص) کے قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کی  اور اس قانون کو غیرمؤثر بنا دیا گیا ہے، آسیہ کیس کو بین الاقوامی دباؤ کے تحت لیا گیا کیونکہ رہائی کو مالیاتی قرضوں کے ساتھ مشروط کیا گیا تھا، یہ کیسا فیصلہ ہے جس پر پوری امت کو ٹھیس پہنچی ہےجب کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ، چیف جسٹس اور یورپی یونین نے آسیہ کے فیصلے کو سراہا ہے۔

 

Read 1767 times