الجزیرہ نے لکھا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تشیع کی تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خطاب کیا اور کہا کہ امریکہ کا علاقے سے اخراج یقینی ہے۔
الجزیرہ نے اجتماع میں اسماعیل ہانیہ کے خطاب کو بھی پیش کیا اور اور جنرل سلیمانی کی بیٹی کے خطاب کو کوریج دی۔
الجزیره نے لکھا ہے کہ «زینب سلیمانی» نے امریکہ اور اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ انکے تاریک دن قریب ہیں۔
لبنان کے «المیادین» نے سردار قاسم سلیمانی کی بیٹی اور اسماعیل هنیه کے خطاب کو اہم لکھا ہے اور کہتا ہے۔
زینب نے خبردار کیا ہے کہ انکے والد کی شہادت سے انسانوں کی فطرت بیدار ہوگی۔
«السومریه نیوز» نے لکھا ہے کہ سردار سلیمانی کی بیٹی نے کہا ہے کہ یہ خام خیالی ہے کہ انکے والد کی شہادت سے سب کچھ ختم ہوگیی ہے۔
نیوز چینل «رشیایا الیوم» نے زینب سلیمانی نے عراق اور ایران میں تشیع کے اجتماع کو امریکہ کے لیے واضح پیغام قرار دیا اور کہا کہ سلیمانی لوگوں کے دلوں میں موجود ہے۔
نیوز چینل «بوابةالفجر» نے لکھا کہ سلیمانی کی بیٹی نے خبردار کیا ہے کہ احمق ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ سلیمانی کی شہادت سے سب کچھ ختم ہوگا۔
«الخلیج اونلاین» کے مطابق سلیمانی کی شہادت سے امریکہ اور اسرائیل کے برے دن قرب تر ہوگیے ہیں۔
عربی نیوز چینل «BBC NEWS » نے بھی زینب کی دھمکی کو اجاگر کیا ہے اور کہا کہ امریکہ و اسرائیل کا برا وقت قریب تر ہوچکا ہے۔