ایران کا دنداں شکن جواب/ امریکی بیس عین الاسد پر درجنوں میزائلوں سے حملہ

Rate this item
(0 votes)
ایران کا دنداں شکن جواب/ امریکی بیس عین الاسد پر درجنوں میزائلوں سے حملہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق سچا وعدہ پورا کرنے کا وقت پہنچ گیا ہے اور اللہ تعالی کی مدد سے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے شہید ساتھیوں  پر امریکہ کے مجرمانہ اور بزدلانہ حملے کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس نے عراق میں قائم امریکہ کی دہشت گرد فوج کے ایئر بیس عین الاسد پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

1 ۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سفاک ، ظالم اور بے رحم حکومت کی کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

2 ۔ امریکہ کی دہشت گرد فوج کو فوجی اڈے فراہم کرنے والے امریکی اتحادی ممالک کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ جس ملک سے امریکہ نے کارروائی کی ایران بھی امریکہ کی اسی جگہ کو نشانہ بنائےگا۔

3 ۔ ایران امریکہ کے سنگین جرائم میں اسرائیل کو شریک جرم سمجھتا ہے۔

4 ۔ امریکی عوام کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ خطے سے امریکی فوجیوں کو فوری طور پرنکال لیں ، اور امریکی حکومت کو مزید امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا موقع فراہم نہ کریں۔

و ما النّصر الّا من عند اللّه العزیز الحکیم

سپاہ ایران

٭ امریکی وزارت دفاع نے ایران کے جوابی حملے کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے امریکی صدرٹرمپ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے امریکی کانگریس کی سربراہ نینسی پلوسی کو ایرانی میزائل حملوں سے آگاہ کردیا ہے۔

Read 934 times