امریکہ نے کئی برسوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مصیبت میں مبتلا کررکھا ہے

Rate this item
(0 votes)
امریکہ نے کئی برسوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مصیبت میں مبتلا کررکھا ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے چینی وزارت خارجہ کی وبگاہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے عالمی سطح پرمسلمانوں کے خلاف امریکی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے کافی عرصہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مصیبت میں مبتلا کررکھا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین کے صوبہ سینکیانگ میں مسلمانوں کی صورتحال کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے ملک میں سرخ فام اور سیاہ فام لوگوں کی نسل کشی کررہا ہے اور اس نے کئی برسوں سے عالمی سطح پر مسلمانوں کو بڑی بڑی مصیبتوں میں ڈال رکھا ہے۔ چینی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسلمان ممالک اور چین کے درمیان اختلاف ڈالنے کی امریکی سازش ناکام ہوجائےگی اور آج دنیا بھر کے مسلمان امریکہ کو اپنا ایک نمبر کا دشمن سمجھتے ہیں۔ اس نے کہا کہ امریکہ اب تک دہشت گردی کو بہانہ بنا کر80 ممالک میں 8 لاکھ  سے زائد افراد کو قتل کرچکا جن میں 3 لاکھ 30 ہزار عام شہری بھی شامل ہیں۔

Read 396 times