عالمی یوم القدس کو غاصب صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہونا چاہیے

Rate this item
(0 votes)
عالمی یوم القدس کو غاصب صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہونا چاہیے

بیت المقدس میں صیہونی ریاست اسرائیل کے مسلمانوں پر مظالم پہ امت مسلمہ کو خاموشی اختیار کرنے کے بجائے عالم کفر کے خلاف یکجا ہوکر عالمی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدرعارف حسین  نے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر ماہ مضان المبارک کے دوران غاصب صیہونی اسرائیل نے بیت المقدس کے مسلمانوں کو مظالم کا نشانہ بنایا ہے اور حملہ میں سو سے زائد فلسطینی مسلمان زخمی ہوئے ہیں۔مرکزی صدر نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم نے انسانی زندگی کو محصور کردیا ہے۔اور انہیں عبادت سے بھی روک دیا گیا ہے۔مرکزی صدر نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو متعدد بار جارحیت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے اس مقدس مقام اور شہر بیت المقدس کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانا ہے۔جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب فلسطینیوں کی مزاحمت اور استقامت کی بدولت بیت المقدس غاصب ریاست کے چنگل سے آزاد ہوگا۔مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان امسال بھی ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک کے تمام شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور عالمی استکبار و استعمار کے مظالم کے خلاف القدس ریلیوں کا انعقاد کرے گی  ۔

Read 643 times