امریکہ 20 سال میں افغانستان کے اندر رہ کر جنگ نہ جیت سکا ،اڈوں سے کیسے جیتے گا؟

Rate this item
(0 votes)
امریکہ 20 سال میں افغانستان کے اندر رہ کر جنگ نہ جیت سکا ،اڈوں سے کیسے جیتے گا؟

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان جنگ میں امریکہ کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہ جیت سکا تو پاکستان میں اڈوں سے یہ جنگ کیسے جیت سکے گا؟۔ پاکستانی وزير اعظم عمران خان نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان کےخلاف اڈے دیئے تو پاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی بڑھے گی اور پاکستان دہشت گردوں کا ہدف بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے فیصلے سے بننے والی حکومت کی تائید کرے گا، پاکستان افغانستان میں کسی بھی دھڑے کی حمایت نہیں کرتا۔

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ایک دھڑے کی حمایت سے پاکستان نے غلطی کی جسے دہرایا نہیں جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم افغانستان میں سیاسی امن عمل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

Read 456 times