مغربی اور سامراجی طاقتیں، مضبوط افغانستان سے کبھی خوش نہیں ہوں گی

Rate this item
(0 votes)
مغربی اور سامراجی طاقتیں، مضبوط افغانستان سے کبھی خوش نہیں ہوں گی

 اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی ثقافتی کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام مرتضی آقا تہرانی نے افغانستان کی پارلیمنٹ کی ثقافتی کمیٹی کے سربراہ امیر گل شاہین کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ مغربی اور سامراجی طاقتیں، مضبوط افغانستان سے کبھی خوش نہیں ہوں گی ، انھوں نے ہمیشہ جنگ ، دہشت گردی اور اسلام ہراسی کے ذریعہ افغانستان کی غلط تصویر پیش کی ہے۔ آقا تہرانی نے ایران اور افغانستان کے مذہبی ، دینی اور لسانی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان دو برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں جن کے دیرینہ ، دوستانہ ، تاریخی اور مذہبی تعلقات ہیں ۔  انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تاریخی اور ثقافتی اشتراکات کی بنیادوں پر تعلقات کو مزید مضبوط  اور مستحکم کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ افغانتسان کی ارضی سالمیت کی حمایت کی ہے اور افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کو امن و صلح کے خلاف قراردیا ہے۔

اس ملاقات میں امیر گل شاہین نے ایران اور افغانتسان کے گہرے اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان کا اہم برادر اور ہمسایہ ملک ہے اورایران نے افغان عوام کی جنگ کے دوران بھر پور مدد کی ،افغان عوام  ایران کی امداد اور افغان شہریوں کو پناہ دینے کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

افغان پارلیمنٹ کی ثقافتی کمیٹی کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر زوردیا۔

Read 430 times