ایران بین الافغان مذاکرات میں تمام افغان گروہوں کی شرکت کو ضروری سمجھتا ہے

Rate this item
(0 votes)
ایران بین الافغان مذاکرات میں تمام افغان گروہوں کی شرکت کو ضروری سمجھتا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے جان ارنو نے حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے بین الافغان مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے کے لئے تمام افغان گروہوں کو مذاکرات میں حصہ لینا چاہیے۔

ایرانی اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے افغانستان کے بارے میں ایرانی مؤقف کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ایران بین الافغان مذاکرات میں تمام افغان گروہوں کی شرکت کو ضروری سمجھتا ہے اور افغانستان کے اندر امن و صلح قائم کرنے سے مہاجرین کی سرحدوں کی جانب موج کو روکا جاسکتا ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ اقوام متحدہ ، افغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار کرسکتا ہے اور ایران اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی بھر پور حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے افغانستان کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کے سلسلے میں تاکید کی۔

Read 520 times