امریکہ نے افغانستان کی فوج کو غیر مؤثر بنادیا/ دفاعی طاقت کو مضبوط وم ستحکم بنانے پر تاکید

Rate this item
(0 votes)
امریکہ نے افغانستان کی فوج کو غیر مؤثر بنادیا/ دفاعی طاقت کو مضبوط وم ستحکم بنانے پر تاکید

 اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے افغانستان میں امریکی خیانتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں 2 ہزار ارب ڈالر کی خطیر رقم خرج کرکے افغانستان کی فوج کو غیر مؤثر بنادیا۔

میجر جنرل باقری نے سابق وزیر دفاع جنرل حاتمی اور نئے وزیر دفاع جنرل آشتیانی کی معرفی اور الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  افغانستان کی فوج کو غیر مؤثر بنانے میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا اور امریکہ کی افغانستان کے ساتھ یہ آخری خیانت تھی جسے دنیا نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ایسے شرائط میں ملکی دفاع میں توسیع بہت ضروری ہے اور دفاعی امور میں ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی بھر پور تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں دفاعی ترقی کے شاندار مراحل طے کئے ہیں اور ہمیں اپنے دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

Read 531 times