30 ہزار زائرین کو چہلم حضرت ابا عبداللہ الحسین میں شرکت کی اجازت

Rate this item
(0 votes)
30 ہزار زائرین کو چہلم حضرت ابا عبداللہ الحسین میں شرکت کی اجازت

عراق کی وزارت صحت نے ایران کے 30 ہزار زائرین کو چہلم حضرت ابا عبداللہ الحسین میں شرکت کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت صحت کے بیان میں آیا ہے کہ ایران سے 30 ہزار جبکہ عرب اور دیگر ممالک کے 10 ہزار زائرین اربعین مارچ میں شرکت کر سکیں گے اور ان تمام زائرین کو ہوائی جہاز سے عراق آنے کی اجازت ہو گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے چہلم حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) میں شرکت کرنے والے زائرین کو چاہئیے کہ وہ 72 گھنٹے قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

کورونا وائرس سے قبل کروڑوں زائرین اربعین حسینی کے موقع پر عراق پہنچتے تھے تاہم گزشتہ سال کی طرح  اس سال بھی پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر عراقی حکام کے خدشات کے سبب اربعین ملین مارچ میں بیرونی ممالک سے محدود پیمانے پر زائرین کو شرکت کی اجازت  دی گئی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس عظیم مارچ کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور نجف سے کربلا کے راستے پر ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں جن میں رضاکار فورس کے  ہزاروں اہلکار بھی شامل ہیں۔

Read 435 times