شام فلسطینی امنگوں کی مکمل حمایت جاری رکھ گا

Rate this item
(0 votes)
شام فلسطینی امنگوں کی مکمل حمایت جاری رکھ گا
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی پارلیمنٹ نے  بالفور کے شرمناک اعلان کی ایک سو چار ویں برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں  فلسطینی امنگوں کی مکمل حمایت پر تاکید اور اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قوم کے سلسلے میں دمشق کے اصولی اور ٹھوس مواقف کی بنا پر ہی دشمنوں نے شام کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور اس ملک کا محاصرہ کیا ہے تاہم دشمنوں کی کوئی بھی سازش و کوشش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دمشق کی حکومت، فلسطینیوں کی حمایت میں تمام بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق اپنی حمایت جاری رکھے گی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، فلسطینی قوم کو جھکنے پر مجبور کرنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کر رہی ہے جس میں وحشیانہ ترین جارحیت کا ارتکاب بھی شامل ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو اس وقت جتنے بھی مسائل و مشکلات کا سامنا ہے وہ بالفور اعلان کا ہی نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ بالفور ڈیکلریشن، دو نومبر سن انیس سو سترہ کو غاصب و جعلی صیہونی حکومت کے قیام کے لئے حکومت برطانیہ کی حمایت سے جاری کیا گیا تھا۔
 
Read 532 times