ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ مشق ذوالفقار 1400 کے اہم مراحل کا آغاز

Rate this item
(0 votes)
ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ مشق ذوالفقار 1400 کے اہم مراحل کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ مشق ذوالفقار 1400 کے اہم مراحل کا آغاز " یا رسول اللہ " کی مقدس رمز کے ساتھ ہوگيا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ مشق ذوالفقار 1400 کے اہم مراحل کا آغاز " یا رسول اللہ " کی مقدس رمز کے ساتھ  ہوگيا ہے۔ یہ مشق مکران کے سواحل کے عام علاقے میں انجام پذير ہورہی ہے۔ اس مشق میں ایرانی بحریہ کی تیز رفتار بحری کشتیاں ، آبدوز ، اور ایرانی فضائیہ کے ڈرونز اور جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

مشترکہ مشق ذوالفقار 1400 کے ترجمان جنرل سید محمود موسوی نے فوجی مشق کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مشق میں ایران کے مختلف قسم کے ڈرون حصہ لیں گے جو دشمن کی اطلاعات کو جمع کرنے میں مدد فراہم کریں گے ان ڈرونز میں ابابیل3، یسیر، ، صادق، مہاجر 4 اور سیمرغ ڈرونز شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم ملکی اور قومی سرحدوں کاد فاع کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں اور مغربی ایشیائي خطے میں امن و سلامتی علاقائی ممالک کے تعاون سے قابل عمل ہے تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ علاقائي ممالک خطے کی سلامتی اور سکیورٹی میں اہم کردار ادا کرسکے ہیں جبکہ غیر علاقائی طاقتیں خطے کے امن و صلح کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا: اس مشق کے تمام مراحل کا جائزہ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف، حضرت خاتم الانبیاء (ص) کے مرکزی ہیڈکوارٹر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ماہرین کے ذریعہ لیا جائے گا

Read 459 times