امریکی چھانیوں میں محصور دسیوں ہزار افغان پناہگزیں انتہائی کس مپرسی کے عالم میں

Rate this item
(0 votes)
امریکی چھانیوں میں محصور دسیوں ہزار افغان پناہگزیں انتہائی کس مپرسی کے عالم میں

امریکی چھانیوں میں محصور دسیوں ہزار افغان پناہگزیں انتہائی کس مپرسی کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

روزنامہ ہافنگٹن پوسٹ کے مطابق، کم سے کم پچاس ہزار افغان پناہنگزینوں کو ویکسینیشن کے باوجود، امریکی  فوجی چھاونیوں میں انتہائی ناگفتہ بہ حالات میں رکھا جا رہا ہے۔ 

بعض پناہ گزینوں نے مذکورہ جریدے کو بتایا ہے کہ سخت سردی کے باوجود انہیں گرم کپڑے فراہم نہیں کیے گئے اور وہ کیمپوں میں سردی کی شدت سے پریشان ہیں۔

گزشتہ روز ابوظہبی کے پناہ گزین کیمپ میں موجود سیکڑوں افغان شہریوں نے مظاہرے بھی کیے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے تین ماہ سے کس مپرسی کے عالم میں زندگی بسر  کر رہے ہیں اور انہیں امریکہ  لے جانے کے معاملے میں بھی لیت لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا  گیا ہے کہ ابو ظہبی میں مقیم تقریبا دس ہزار افغان پناہگزینوں کو امریکہ یا کسی دوسر یورپی ملک منتقل کیے جانے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Read 665 times