اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے صدور نے پیر کے روز جوہری معاہدے اور P4+1 گروپ اور یورپی یونین کے درمیان اجلاس کے بارے میں فون پر بات چیت کی۔
دونوں فریقوں نے ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ٹیلی فونک گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے درمیان دوطرفہ مسائل کے علاوہ ویانا میں ایران اور مغرب کے درمیان جاری ایٹمی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایمانوئل میکرون نے کورونا کے خلاف مشترکہ جنگ، علاقائی تعاون اور ایٹمی مذاکرات کے بارے میں بات کی۔
فرانس کے صدر نے کورونا کی نئی قسم پر مشترکہ تعاون پر زور دیا جس کا ایران کے صدر نے خیرمقدم کیا۔
صدر رئیسی نے کہا کہ ہمیشہ اپنے جوہری وعدوں کی پاسداری کی ہے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے بارہا ایرانی دیانتداری کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی صدر مملکت نے پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے لیے ایک جامع ٹیم بھیجنا ان مذاکرات میں ایران کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
ڈاکٹر رئیسی نے فرانسیسی صدر سے اپیل کی کہ ویانا میں دوسرے ممالک کے ساتھ مذاکرات کو انجام تک پہنچانے اور ایران پر پابندیاں اٹھانے کی کوشش کرے ۔
صدر رئیسی نے بتایا کہ پابندیاں ایران کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکیں اور آج پوری دنیا جانتی ہے کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے کون ہیں اور انہیں اپنے وعدوں پر واپس آنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ صورت حال جوہری معاہدے پر امریکیوں اور یورپیوں کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔
صدر مملکت نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے حالیہ دورہ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی جوہری ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران میں وعدوں پر ایران کی خلاف ورزی کے بارے میں کچھ نہیں کہا اور ہم ایجنسی کے ساتھ اپنا مکمل تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
ڈاکٹر رئیسی نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں کی خلاف ورزی شروع کر دی ہے، وہ فریقین کا اعتماد حاصل کریں تاکہ مذاکرات حقیقی اور نتیجہ خیز انداز میں آگے بڑھ سکیں۔
رئیسی نے کہا کہ ایران نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے اور مذاکرات کو پابندیوں کے خاتمے پر منتج ہونا چاہیے۔
انہوں نے ایران میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی نئی قسم کے بارے میں سب کو محتاط رہنا چاہیے اور اس سے نمٹنے کے لیے سابقہ تجربات کو استعمال کرنا چاہیے.
آیت الله رئیسی همچنین به انجام واکسیناسیون اتباع خارجی از جمله مهاجرین افغانستانی، اشاره کرد و گفت: ایران براساس وظایف انسانی خود به مهاجرین مانند هموطنان خودمان خدمات پزشکی ارایه می کند.
صدر رئیسی نے طبی آلات کو ایران میں داخل ہونے سے روکنے کیلیے انسانی حقوق کے خلاف امریکہ کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی گھریلو طاقت کے ساتھ ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔
فرانسیسی صدر نے جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جوہری معاہدے کو اپنی مشترکہ ذمہ داری سمجھتے ہیں اور میں نے ہمیشہ تمام فریقین کو جوہری معاہدے کے فریم ورک میں واپس لایا لانے کی کوشش کی ہے
میکرون نے مزید کہا کہ میں نے اس سلسلے میں امریکی صدر بائیڈن سے بات چیت کی ہے اور ہم کسی نتیجے تک پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
فرانس کے صدر نے کہاکہ فرانس مسائل کے حل کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔