سردار سلیمانی کا خون اسلام کے لیے باعث افتخار ہے

Rate this item
(0 votes)
سردار سلیمانی کا خون اسلام کے لیے باعث افتخار ہے

جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما نے قدس فورس کے شہید کمانڈر سردار قاسم سلیمانی کے قتل کو اسلام کے خلاف بہت بڑا ظلم قرار دیا ۔


سراج الحق نے کہا کہ دشمنوں نے اسلامی اقوام کے درمیان انتشار کا فائدہ اٹھایا ہے اور ہم ان سازشوں کا نتیجہ قدس فورس کے کمانڈر کے قتل جیسے واقعات میں دیکھتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا: "دہشت گردانہ کارروائیوں اور یکطرفہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے ہمیں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، اور ہمیں مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔"

3 جنوری 2020 کی صبح پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر سردار قاسم سلیمانی، عراقی عوامی فورس (الحشد الشعبی) کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو شہید کر دیا گیا۔ یہ حملہ امریکی دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم پر کیا گیا۔

بغداد میں امریکی دہشت گردانہ کارروائی اور مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت کے دو ہفتے سے بھی کم عرصے کے بعد پاکستان قومی یکجہتی کونسل کے 9 رکنی وفد نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور نائب صدر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تعزیت کا اظہار کیا۔ 

Read 583 times