ایران امریکیوں اور یورپیوں کے موقف میں عملی تبدیلی کا منتظر ہے

Rate this item
(0 votes)
ایران امریکیوں اور یورپیوں کے موقف میں عملی تبدیلی کا منتظر ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات کے جاری رہنے کے بارے میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکیوں کے موقف میں عملی تبدیلی کا انتظار کر رہا ہے۔

 یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز پیر اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کل سے شروع ہونے والے ویانا مذاکرات کے بار ےمیں کہا کہ ایرانی وفد جو ضروری مشاورت کے لیے چند دنوں کے لیے تہران میں تھا، انشاء اللہ کل ویانا روانہ ہوگا۔ تمام وفود کی کل واپسی متوقع ہے۔ امید ہے کہ دوسری طرف خاص طور پر واشنگٹن نے ضروری فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پابندیاں ہٹانے کا مسئلہ اور بورجام کے اقتصادی جہتوں سے ایران کو فائدہ اٹھانا بہت کلیدی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ وفود خاص طور پر امریکہ واضح طور پر جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں کو پورا کرے اور امید کرتے ہیں کہ ان کے مثبت بیانات عملی طور پر وعدوں میں بدل جائیں گے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکی حکام کو جان لینا چاہیے کہ وہ ایرانی عوام کی جیبوں سے اپنے تباہ کن اور غلط فیصلوں بشمول جوہری معاہدے کے غیر قانونی انخلاء کی قیمت ادا نہیں کر سکتے ہیں۔ انہیں ایرانی عوام کا اعتماد حاصل کرنا چاہیے اور اپنے راستے سے واپس آنا چاہیے۔ ہم ویانا میں رویے میں اس تبدیلی کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Read 433 times