اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت صنعاء پر منگل کی شام ظالم اور جارح سعودی اتحاد کی جانب سے شدید اور وسیع بمباری کی گئی۔ عربی ذرائع ابلاغ المیادین کے مطابق، اس بمباری کی وجہ سے صنعاء میں شدید دھماکے ہوئے ہیں۔ جابر سعودی اتحادی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ روز بھی دارالحکومت صنعاء کے ساتھ ساتھ ''حجه''، ''مأرب'' اور ''الجوف'' نامی صوبوں پر 29 بار فضائی حملے کئے۔ ان لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ میں واقع سرحدی شہر ''حرض'' کو 9 مرتبہ اور صوبہ الجوف میں ''خَب''، ''الشّعف'' اور ''الحزم'' نامی مناطق کو 7 مرتبہ اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔
حالیہ ہفتہ میں سعودی وزارت دفاع کا اپنے ایک اعلامیے میں کہنا تھا کہ گذشتہ سات سالوں میں پہلی مرتبہ ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ سعودی وزارت دفاع نے دو ملٹری بریگیڈز کو یمنی سرزمین پر بھیجا ہے، تاکہ یمن کی مستعفی فوج کے ساتھ ملکر ''صعده'' اور ''حجه'' نامی صوبوں کی آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن میں شرکت کر سکیں۔
جارح سعودی لڑاکا طیاروں کی یمنی درالحکومت صنعاء پر شدید بمباری
Published in
مقالے اور سیاسی تجزیئے