امام خامنہ ای امام خمینیؒ کے مشن کو پوری دنیا میں پھیلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں

Rate this item
(0 votes)
امام خامنہ ای امام خمینیؒ کے مشن کو پوری دنیا میں پھیلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کا ”اسلام ٹائمز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امام خمینیؒ کو اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی، اللہ تعالیٰ کی مدد انکے ساتھ شامل حال رہی، انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ جماعت اسلامی کی وابستگی ایک تاریخی حقیقت ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ انقلاب اسلامی ایران کی حمایت جاری رکھی ہے، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی پر بہت خوش تھے، وہ انقلاب اسلامی ایران و امام خمینیؒ کیلئے دعا کرتے تھے، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے واضح طور پر ایران کے انقلاب کو اسلامی انقلاب کے طور پر سپورٹ کیا، ایوب خان نے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی، اسوقت جو الزامات لگائے گئے تھے، اس میں سے ایک الزام یہ بھی تھا کہ جماعت اسلامی نے امام خمینیؒ کے مضامین شائع کئے، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے ہمیں جو راستہ دکھایا تھا، اُس دور سے لیکر آج تک انقلاب اسلامی ایران کی حمایت جاری ہے، امام خامنہ ای نے بھی اپنے wisdom سے، اپنی بصیرت کے ساتھ اس اسلامی انقلابی نظام کو چلایا ہے، امام خامنہ ای امام خمینیؒ کے مشن کو فقط ایران کے اندر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، وہ یہ جدوجہد جاری رکھیں، امام خامنہ ای کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے امریکا و مغرب کی پابندیوں کے باوجود انقلاب اسلامی سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے۔

Read 428 times