ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق یورپ میں نسل پرستی کے مخالف چینل (ENAR نے کہا ہے کہ فرانس میں شدت پسندی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
مذکورہ ادارے نے فرانس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم اور سرگرمیوں کی مذمت کی ہے۔
ENAR نے مزید کہا ہے: یورپ کو فرانس میں نفرت انگیز پالیسی اور اسٹریٹیجی کے حوالے سے ہوشیار رہنا ہوگا جس نے مسلم طبقے کو نشانہ بنا رکھا ہے اور قومی سلامتی کے نام پر مساجد کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور مسلم مدارس اور سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فرنچ میڈیا بھی اس مسلم فوبیا سلسلے کا حصہ بن چکا ہے جو مسلم فوبیا کے حوالے سے جاری ہے۔
مذکورہ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ فرنچ سیاست دان دیگر یورپی اداروں سے پوری طرح سے سرگرم ہے کہ اس پالیسی کو فروغ دیا جائے۔/