موجودہ مسائل اور مشکلات کو خلوص ، مجاہدت اور تلاش و کوشش سے حل کیا جاسکتا ہے

Rate this item
(0 votes)
موجودہ مسائل اور مشکلات کو خلوص ، مجاہدت اور تلاش و کوشش سے حل کیا جاسکتا ہے

 

مہر خبررساںایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پارلیمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: موجودہ مسائل اور مشکلات  کو خلوص ، مجاہدت اور تلاش و کوشش سے حل کیا جاسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے آج حسینہ امام خمینی (رہ) میں ایرانی پارلیمنٹ کی تاسیس کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پارلیمنٹ کے انقلابی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: پارلیمنٹ کی اکثریت انقلابی افراد پر مشتمل ہے۔ انقلابی ہونا اور انقلابی بننا آسان ہے لیکن انقلابی باقی رہنا بڑا مشکل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہم حقیقت بیان کرتے ہیں بعض لوگ اس سے خوشحال ہوتے ہیں اور بعض ناراض ہوتے ہیں۔ ہم نے سپر انقلابی افراد کو بھی دیکھا ہے جو بعد میں منحرف ہوگئے اس لئے نمائندوں کے لئے انقلابی باقی رہنا اہمیت کا حامل ہے۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی تینوں قوا کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: گذشتہ برسوں میں تینوں قوا کے درمیان عدم ہم آہنگی رہی ہے جس سے ملک کو نقصان پہنچا ہے۔ قوہ مقننہ ، مجریہ اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگی بہت ضروری ہے اس سے ملک کی پیشرفت اور ترقی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کے فرعی اور اصلی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جب تک اصلی مسائل موجود ہیں تب تک فرعی مسائل کی نوبت نہیں آتی ۔ پہلے اصلی مسائل کو حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ ملکی مسائل کو اصلی اور فرعی میں تقسیم کرنا چاہیے۔ اصلی مسائل کے ہوتے ہوئے فرعی مسائل کی طرف جانا جائز نہیں ہے۔ ملک کے موحودہ مسائل اور مشکلات کو خلوص ، مجاہدت اور تلاش و کوشش کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے۔

Read 396 times