صابرین کی رپورٹ کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے پر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ عراق میں دہشت گرد امریکیوں کے اڈے عین الاسد پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا اور گزشتہ شب اس فوجی اڈے پر 6 راکٹ داغے گئے جو گراڈ قسم کے راکٹ تھے۔
رپورٹ کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے پر حملوں کے بعد سی ریم «C-Ram» اور پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم فعال ہو گیا۔
عراقی پارلیمنٹ میں غیرملکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کا بل پاس ہونے کے بعد بھی امریکی دہشتگرد عراق کو چھوڑنے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث انکے کے قافلوں کو آئے دن حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسی بنا پر امریکی دہشتگردوں نے اپنے فوجی ساز و سامان کی منتقلی کا کام عراق کی پرائیویٹ کمپنیوں کے سپرد کر دیا ہے۔
عراق کے استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ ملک کی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کی بنیاد پر امریکی فوجیوں کو عراق سے باہر نکل جانا چاہئے ورنہ انہیں اسی طرح ہر ممکن شکل میں نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔