آیت اللہ اعرافی کی پوپ فرانسس سے ملاقات، رہبر انقلاب اسلامی کا اہم پیغام پہنچایا

Rate this item
(0 votes)
آیت اللہ اعرافی کی پوپ فرانسس سے ملاقات، رہبر انقلاب اسلامی کا اہم پیغام پہنچایا
 
 

ویٹی کن : ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ویٹیکن میں کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔ پوپ فرانسس نے آیت اللہ اعرافی کا پرتپاک استقبال کیا۔ آیت اللہ اعرافی نے کیتھولیک عیسائی رہنما تک قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا زبانی پیغام پہنچایا۔
انہوں نے پوپ فرانسس سے ملاقات میں کہا کہ قائد اسلامی انقلاب نے میرے دورے کے بارے میں جاننے کے بعد آپ کو سلام کہا اور آپ کے کارنامہ اور لاطینی امریکہ کے ساتھ آپ کے تعلقات کی تعریف کی، اور اسلام اور عیسائیت کے درمیان تعلقات کو نرم کرنے اور مظلوموں کے دفاع میں آپ کے بعض موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم آپ سے توقع کرتے ہیں کہ دنیا کے مظلوموں بالخصوص فلسطین اور یمن کے مظلوموں کے دفاع میں کام جاری رکھیں گے اور واضح اور شفاف موقف اپنائیں گے۔
اس ملاقات میں حوزات علمیہ کے ڈائریکٹر نے عصر حاضر کے انسان کی فکری، ثقافتی اور سماجی چیلنجز کو حل کرنے کے لیے اسلام، تشیع اور ادیان الٰہی کے درمیان تعامل کے لیے مدارس اور حوزات علمیہ کی فکری اور علمی صلاحیتوں پر زور دیا۔ ایران کے حوزہ علمیہ کے منتظم اعلیٰ نے عصر حاضر کی انسانیت کے چند اہم ترین چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کے خلاف جابرانہ تشدد، غربت، بھوک، جنگ پر اکسانا، غاصبانہ قبضہ اور بین الاقوامی سطح پر منظم ظلم و جبر، ماحولیاتی انحطاط اور دنیا کی اقتصادی طاقتوں کی طرف سے لوگوں کو نظرانداز کیا جانا اور انتہا پسندی کا فروغ زمانے کے سب سے بڑے چیلنجز اور بحرانوں میں سے سب سے اہم بحران ہے۔ ان چیزوں پر ادیان الٰہی کے موثر کردار کے بغیر قابو نہیں پایا جا سکتا اور مدارس و حوزات علمیہ کیتھولک چرچ سمیت بین الاقوامی سائنسی و مذہبی اداروں کو سمجھنے اور ان سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

Read 398 times