ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی نون، کے مطابق امریکی محقق «سم کمپل»، اربعین حسینی پر ریسرچ کے لیے گذشتہ روز کربلا میں پہنچے ہیں۔
کمپل کا کہنا تھا کہ وہ اربعین میں شرکت کے لیے کربلا آئے ہیں: «اربعین پر کربلا آیا ہوں اور یہاں رش کش بے مثال ہے یہ عظیم ترین انسانی اجتماع شمار ہوتا ہے».
انکا کہنا تھا: میں زمین کے گرم ہونے پر ریسرچ کررہا ہوں اور معلوم ہوا کہ اس حوالے سے آستانہ حسینی بھی خدمات انجام دیں رہا ہے جنمیں انکا کھیتی باڑی پروگرام شامل ہے۔
امریکن محقق نے آستانہ حسینی کے پروگراموں کو سراہتے ہوئے کہا: لگتا ہے کہ یہ مذہبی ادارہ فعال ترین ادارہ ہے جو کوشش کررہا ہے کہ زمین کے گرم ہونے کے حوالے سے کردار ادا کریں اور صحراوں کو کھیتی باڑی سے قابل استفادہ بنا رہا ہے۔/