ایرانی قوم ہوشیاری سے دشمنوں کی سازش کو ناکام بنائے گی، امیر عبداللہیان

Rate this item
(0 votes)
ایرانی قوم ہوشیاری سے دشمنوں کی سازش کو ناکام بنائے گی، امیر عبداللہیان

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد سے ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔ 

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس گفتگو میں بعض دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ 

شام کے وزیر خارجہ فاضل مقداد نے انسانی حقوق کی حمایت کے بہانے شام میں بیرونی مداخلتوں کے تلخ نتائج اور صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی سازشوں اور شامی حکومت اور عوام کے خلاف بحران پیدا کرنے کے ناکام تجربے کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت آزاد ممالک کے خلاف بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ امریکہ اور مغرب ایک تباہ حال اور وابستہ ﴿غیر مستقل﴾ ایران چاہتے ہیں، نہ کہ ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور خودمختار ایران۔ سب نے دیکھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام، عراق اور افغانستان کے ساتھ کیا کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بھی عالم اسلام کے مسائل اور خاص طور پر مسئلہ فلسطین اور مقاومت کے محاذ، شامی عوام اور حکومت کی حمایت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی اور منطقی موقف کا اعادہ کیا۔ 

انہوں نے کہاکہ سیاسی اور پروپیگنڈے کا دباؤ ایرانی قوم اور حکومت کے عزت، خومختاری اور ترقی کے راستے پر پختہ ارادے میں خلل پیدا نہیں کرسکے گا اور انہیں خطے کے ممالک کی سلامتی اور استحکام کی حمایت، غیر ملکی قوتوں کی مداخلت اور غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کی مخالفت کے عزم سے نہیں روک سکے گا اور ایرانی قوم ہوشیاری سے دشمنوں کی سازش کو ناکام بنائے گی۔ 

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی حوالے سے روابط کے فروغ پر زور دیا۔ 

Read 345 times