سحرنیوز/ایران: ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب و اسلامی ملکوں کی جانب سے تعلقات بنائے جانے کے بارے میں کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اور اس کے ناجائز اور غیر قانونی ہونے کے بارے میں ایران کا موقف مکل صاف و شفاف ہے۔
انھوں ںے کہا کہ عرب و اسلامی ملکوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کئے جانے سے علاقے میں امن و استحکام اور فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ فلسطینی، مسلمانان عالم سے اپنے حقوق کی حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقے کی قومیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کئے جانے کے خلاف ہیں اور انھوں نے اس غاصب حکومت کے ساتھ عرب و اسلامی ملکوں کے تعلقات کا کبھی خیرمقدم نہیں کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے ناجائز وجود کے خطرے کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ علاقے کے بعض ملکوں منجملہ متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کئے ہیں جس پر دیگر عرب و اسلامی ملکوں اور مختلف اقوام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات سے علاقائی امن و استحکام میں کوئی مدد نہیں ملے گی، ایران
Published in
مقالے اور سیاسی تجزیئے