انقلاب اسلامی درحقیقت انقلاب امام مہدی عج کا پیش خیمہ اور اسکی جھلک ہے، سیدہ زہرہ نقوی

Rate this item
(0 votes)
انقلاب اسلامی درحقیقت انقلاب امام مہدی عج کا پیش خیمہ اور اسکی جھلک ہے، سیدہ زہرہ نقوی

شیعہ نیوز:سابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہراء نقوی نے کہا ہے کہ امام خمینی رح نے اسلام کا پرچم تھاما اور دنیا بھر کے مظلوموں کو اسکی چھاؤں میں پناہ دی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے دنیا بھر کے تمام حریت پسندوں اور مستضعفین و مظلومین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اڑھائی ہزار سالہ پرانی شہنشاہیت کا ایسا خاتمہ کیا، آج بھی دنیا ورطہ حیرت میں ہے، گہرائی میں جا کر دیکھا جائے تو پتا چلتا ہے کہ حقیقی انقلاب یوں راتوں رات برپا نہیں ہوتے، یہ تو بس معاشرے پر چھائے جمود کو توڑتے ہیں اور پھر ارتقاء کا سفر شروع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی مخصوص لابی یا تنگ نظر گروہ انقلاب لانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے، بلکہ حقیقی انقلاب تو صرف اور صرف عوام کی امنگوں اور معاشرے کی گہرائی سے نکلتے ہیں اور دنیا پہ چھا جاتے ہیں، دنیا نے مشاہدہ کیا کہ انقلاب اسلامی کے طلوع ہوتے ہی استکبار جہانی کی مشکلات کا آغاز ہوا، کتنی ہی سازشیں اور طویل جنگ مسلط کرنے کے حربے ناکام ہوئے اور طاغوتی قوتوں کی تمام طاقتیں اس الہی نظام کے سامنے دم توڑ گئیں۔ان کا کہنا تھا انقلاب اسلامی درحقیقت انقلاب امام مہدی عج کا پیش خیمہ اور ایک جھلک ہے، امام خمینی رح کی فکر اور انکے راہنما اصولوں پر گامزن امام راحل کے نظریاتی و معنوی فرزند آیت العظمی سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ کی بابرکت قیادت میں ایران تیزی سے ترقی کے زینے طے کرتا دنیا بھر میں اپنا مقام بنا چکا ہے۔

Read 324 times