مغربی دنیا ایران کو ایٹمی طاقت کے طور پر تسلیم کرچکی ہے: ایران

Rate this item
(0 votes)
مغربی دنیا ایران کو ایٹمی طاقت کے طور پر تسلیم کرچکی ہے: ایران

سحر نیوز/ ایران: ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ حقیقی خودمختاری کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں طاقتور ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہماری سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت مفید اور یہ طاقت پائیدار اور بڑھتی رہے اور اس کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی ایک طاقتور صنعت کی بنیاد رکھی جائے جو کہ نالج بیسڈ ہو، تو اس کا مثبت اثر یقینا تمام شعبوں پر مرتب ہوگا۔
ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی سے قبل کے دور سے لیکر آج تک ہمارے دشمن نہیں چاہتے تھے کہ ہم ایٹمی ایندھن خود تیار کریں لیکن آج وہ ہمارے اس حق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ مغربی ممالک کی پابندیوں کا اصل ٹارگیٹ بھی ہمارا عزم و ارادہ ہے۔
محمد اسلامی نے کہا کہ دشمنوں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود، آج ایران اپنے ایٹمی سائنسدانوں کے بل بوتے پر دنیا کے اہم ترین ایٹمی ممالک کی صف میں کھڑا ہوچکا ہے اور اب دنیا کی سامراجی طاقتیں ایران کو ایک ایٹمی ملک ماننے پر مجبور ہوچکی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تہران سے پیش آنے کے لئے ان کے سامنے اب سفارتی راستے کے علاوہ اور کوئی طریقہ باقی نہیں بچا ہے۔

Read 326 times