امریکہ؛ چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکہ، 8 ہلاک و زخمی، متعدد لاپتہ

Rate this item
(0 votes)
امریکہ؛ چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکہ، 8 ہلاک و زخمی، متعدد لاپتہ

سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست پنسیلوانیا کی ایک چاکلیٹ فیکٹری میں مقامی وقت کے مطابق جمعے کی شام شدید دھماکہ ہوا اور اسکے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

نیویارک ٹائمز نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ویسٹ ریڈنگ کے برک کاؤنٹی، میں واقع آر ایم پالمر کمپنی کی چاکلیٹ فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ لگنے سے فیکٹری کا کچھ حصہ تباہ ہو گیا ہے۔

ایک مقامی ٹی وی چینل نے ویسٹ ریڈنگ پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں دو افراد ہلاک اور سات دیگر لاپتہ ہیں۔ کم از کم چھ افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ابھی تک واقعے کی صحیح وجہ سامنے نہیں آ پائی ہے تاہم بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا ممکنہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Read 357 times