ایرانی اثاثے منجمد کرنیکا امریکی اقدام غیر قانونی قرار، عالمی عدالت

Rate this item
(0 votes)
ایرانی اثاثے منجمد کرنیکا امریکی اقدام غیر قانونی قرار، عالمی عدالت

دی ہیگ : عالمی عدالت انصاف نے ایران کے اثاثے منجمد کرنےکا امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف ایرانی درخواست کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ امریکہ نے اپنی عدالتوں کو ایرانی شخصیات اور کمپنیوں کے تقریباً دو ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کی اجازت دے کر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔ عدالت نے امریکا کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا جس کی رقم کا تعین بعد کے مرحلے میں کیا جائے گا۔ تاہم عدالت نے کہا کہ اس کے پاس نیویارک کے سٹی بینک اکاؤنٹ میں ایران کے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں میں 1.75 ارب ڈالر سے زیادہ کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ ایران نے یہ مقدمہ 2016 میں 1955ء میں طے شدہ دوستی معاہدے کی خلاف ورزی پردائر کیا تھا۔اس کے تحت امریکی عدالتوں کو ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اسلامی جمہوریہ کے موقف کی قانونی حیثیت اور امریکہ کے غیر قانونی رویے کو ظاہر کرتا ہے۔ عدالت نے امریکہ کےغیرمصدقہ دفاع کو بجا طور پر مسترد کر دیا اور ایران کو حق پرست فریق تسلیم کیا۔

Read 303 times