حقیقت پسندانہ اور لچک دار سعودی پالیسی عرب ممالک اور خطے کے مفاد میں ہے: شامی صدر

Rate this item
(0 votes)
حقیقت پسندانہ اور لچک دار سعودی پالیسی عرب ممالک اور خطے کے مفاد میں ہے: شامی صدر

 دمشق میں آئی آر آئی بی نیوز کے نمائندے کے مطابق گزشتہ روز شام کے صدر نے دارالحکومت کے قصر الشعب میں سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ فریقین نے اس ملاقات میں دمشق اور ریاض کے مابین مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا

شام کے صدر نے اس ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں عرب ممالک کے مابین تعاون اور موجودہ صورتحال کو اپنے مفادات کے حصول کے لئے استعمال کرنے پر زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ریاض اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ شام کی حکومت اور عوام اپنے مستحکم عزم و ارادے کے ساتھ جنگ کے تلخ نتائج کو عبور کر جائیں گے اور ملک میں پائیدار ترقی کو عملی جامہ پہنائیں گے

فیصل بن فرحان نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کی حمایت کرتا ہے تاکہ تارکین وطن کی ملک واپسی کو ممکن بنایا جا سکے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں عرب ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ دو ہزار گیارہ میں شام میں دہشتگردی کا بحران شروع ہونے کے بعد یہ سعودی وزیر خارجہ کا پہلا دورۂ دمشق ہے۔

Read 365 times