خطے کے ممالک کے درمیان بات چیت اور تعاون کی روشنی میں علاقائی ترقی کو سہل بنایا جاتا ہے: صدر رئیسی

Rate this item
(0 votes)
خطے کے ممالک کے درمیان بات چیت اور تعاون کی روشنی میں علاقائی ترقی کو سہل بنایا جاتا ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خلیج فارس کے علاقے میں پیشرفت علاقائی ممالک کے درمیان بات چیت اور تعاون کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتکو کرتے ہوئے کہی۔
 انہوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر آنے والے عید الفطر کے موقع پر مبارکباد دی۔
صدر رئیسی نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع اور مضبوطی اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
مزید برآں، انہوں نے مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے خلاف جعلی صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایسے گھناؤنے اقدامات کی روک تھام کے لیے مسلم اقوام کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد پر زور دیا۔
قطر کے امیر نے اپنی طرف سے عید الفطر کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔
شیخ تمیم نے حالیہ ہفتوں میں صیہونیوں کے فلسطینیوں کے خلاف کیے گئے جرائم کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کا ساتھ دیا ہے۔

Read 331 times