فلسطینی تنظیموں نے صیہونی حکام کو کھلی وارننگ دے دی

Rate this item
(0 votes)
فلسطینی تنظیموں نے صیہونی حکام کو کھلی وارننگ دے دی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے مشترکہ وار روم نے غزہ پٹی پر آج کے حملوں کے نتائج کا ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت کے رہنماؤں کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وہ اس کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے مشترکہ وار روم نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے فضائی حملوں پر ردعمل میں ایک بیان جاری کیا اور تاکید کی کہ غاصب صیہونی حکومت اس کی قیمت ادا کرے گی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بچوں، خواتین اور جہاد اسلامی تحریک کے عسکری بازو سرایا القدس کے شہید کمانڈروں کا سوگ منا رہے ہیں۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے مشترکہ وار روم نے اس بیان میں مزید کہا کہ مشترکہ وار روم مجرم دشمن کو اس بزدلانہ جرم کے نتائج کا مکمل ذمہ دار سمجھتا ہے اور صیہونی حکام کو خبردار کرتا ہے کہ وہ خود کو اس کی قیمت چکانے کے لیے تیار رکھیں۔

جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان طارق سلمی نے المسیرہ چینل سے گفتگو میں کہا کہ صیہونی دشمن کو اس جرم کی قیمت چکانی پڑے گی اور ہم اس جرم کا جواب دینے کا اپنا فرض ادا کریں گے۔

Read 308 times