فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ کی ایرانی صدر سے ملاقات؛ اسرائیل فلسطینی جوانوں میں مایوسی پھیلانا چاہتا ہے/کامیابی مقاومت کو ملے گی یہی اللہ کا وعدہ ہے

Rate this item
(0 votes)
فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ کی ایرانی صدر سے ملاقات؛ اسرائیل فلسطینی جوانوں میں مایوسی پھیلانا چاہتا ہے/کامیابی مقاومت کو ملے گی یہی اللہ کا وعدہ ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ رئیسی نے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ کائنات کا نظام حق پر مبنی ہے جس میں باطل کو قبول کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ایک زمانے میں سب کی نظریں مذاکرات پر مرکوز تھیں لیکن آج مذاکرات کے حامی بھی مقاومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ کامیابی مقاومت کو ملے گی یہی اللہ کا وعدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صبر اور استقامت کی وجہ سے فلسطینیوں کو غاصب صہیونی حکومت پر فتح نصیب ہوگی اور فلسطینی عوام سرخرو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت فلسطیقنی جوانوں کے اندر مایوسی پھیلانا چاہتی ہے۔ اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا مقصد فلسطینی علاقوں کی واپسی کو ناکام بنانا ہے لیکن صہیونی حکومت کو ان کوششوں میں ناکامی ہوگی کیونکہ اسلامی ممالک کے عوام صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہیں۔

صدر رئیسی نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام پہلے سے عزم اور حوصلے کے ساتھ صہیونی حکومت کے سامنے کھڑے ہیں۔ آج دنیا کی نظریں فسلطینی عوام پر مرکوز ہیں۔ شہید قاسم سلیمانی سمیت مقاومت کے شہداء کا خون رنگ لائے گا اور کامیابی فلسطینی عوام کے قدم چومے گی۔

اس موقع پر تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے فلسطین کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران آج خطے اور عالمی سطح پر فیصلہ کن کردار ادا کررہا ہے۔ صدر رئیسی کے دورہ لاطینی امریکہ نے امریکی غیر منصفانہ پابندیوں کو بے اثر کردیا ہے۔ ہمیں ان کامیابیوں پر فخر ہے۔

انہوں نے حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی پانچ روزہ جنگ کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ سے صہیونی حکومت کی کمزوریاں کھل سامنے آئی ہیں۔ یہ جنگ فسلطینی عوام کی صہیونیوں پر بڑی فتح تھی۔
 

Read 235 times