طوفان الاقصی کا بیالیسواں دن، غزہ کے اطراف میں طبی مراکز پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے

Rate this item
(0 votes)
طوفان الاقصی کا بیالیسواں دن، غزہ کے اطراف میں طبی مراکز پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں طوفان الاقصی کے بیالسویں دن بھی صہیونی حکومت کی بربریت جاری ہے۔ تازہ ترین حملوں میں صہیونی دہشت گرد فورسز نے طبی مراکز، مساجد اور دیگر غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ کے شمال میں جبالیا میں صہیونی فورسز نے حملہ کرکے دو گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔

 

علاوہ ازین التفاح، الشجاعیہ اور یافا کے علاقے میں اسرائیلی توپخانے سے گولے فائر کرنے کی وجہ سے عوامی املاک کو نقصان ہوا ہے۔

 

غاصب صہیونی فوج کے حملے میں رفاح کراسنگ بارڈر کے نزدیک سات فلسطینی شہید ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

 

خان یونس کے مشرقی حصے اور النصیرات کیمپ میں بھی صہیونی فوج نے وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

 

دراین اثناء جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق السلمی نے کہا ہے کہ دشمن صہیونی حکومت کو ہر میدان میں شکست کے بعد اپنی ناکامی کا داغ چھپانے کے لئے شفاء ہسپتال کے بارے میں جھوٹے دعوے کا سہارا لینا پڑا۔

 

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو مقاومت کے ہاتھوں ہزیمت کا شکار ہونے کے بعد صہیونی حکومت اب تک سنبھل نہیں سکی ہے۔

Read 88 times