فرانس كے مسلمانوں نے كوكاكولا اور پيپسی مشروبات كا بائيكاٹ كر ديا

Rate this item
(0 votes)

فرانس قومی انسٹی ٹيوٹ سے وابستہ ميگزين نے انكشاف كيا ہے كہ كوكاكولا اور پيپسی كمپنياں اپنے مشروبات میں الكوحل كا استعمال كرتی ہیں اس انكشاف كے بعد قومی مسلم يونين فرانس نے ان دونوں كمپنيوں كے مشروبات كا بائيكاٹ كرديا ہے ۔

فرانس كے اس نيشنل انسٹی ٹيوٹ كے جائزہ كے مطابق كوكاكولا اور پيپسی كے مشروبات میں ہر ايك لیٹر میں 10 ملی لیٹر الكوحل ہوتاہے ۔ قومی مسلم يونين فرانس كے چيئرمين محمد بشاری نے كہا كہ ان كمپنيوں نے مسلمانوں كو دھوكہ دياہے حالانكہ ملٹی نيشنل كمپنياں یہ جانتی ہیں كہ مسلمانوں كے نزديك الكوحل كا استعمال حرام ہے ۔

Read 1479 times