یہ محبت اہل بیت ہے جو گمراہی کے راستوں کو مسدود کرتی ہے، گناہوں کو دھو ڈالتی ہے اور اچھی صفات کو جذب کر لیتی ہے۔
اہل بیتؑ سے خالصانہ محبت ہونی چاہیے اور ائمہ معصومینؑ کی ہدایات اور دستورات کے مطابق ہونی چاہیے ورنہ قیامت کے دن غیر خالص اور بے یقینی کی حامل محبتوں کو ائمہ معصومینؑ کا لطف شامل نہیں ہوگا
شفاعت اہل بیتؑ کا جلوہ
اس عالم خاکی میں شافعین( پیامبر اکرم ص اور اہلبیتؑ) کی شفاعت کا جلوہ ان کی ہدایت ہے اور اس عالم باطن(آخرت) میں ہدایت ان کی شفاعت ہے۔ اگر تو ہدایت سے محروم رہا تو (نتیجتاً) شفاعت سے محروم ہوجائے گا اور جس قدر ہدایت پاو گے اس قدر شفاعت حاصل ہو جائے گی۔
رسول اکرم ص کی شفاعت اور رحمت خدائے مطلق
رسول اکرم صلّی الله علیه و آله وسلّم کی شفاعت، خدائے مطلق کی رحمت کی مانند ہے، قابل طبیعتوں( اہلیت رکھنے والوں) کو اس رحمت مطلقہ سے استفادہ کرنا چاہیے۔
اگر خدا ںخواستہ شیطان پلید نے (گمراہی کے) وسائل کے ذریعے تیرے ایمان کو اچک لیا تو اس وقت پیامبرﷺ کی رحمت اور شفاعت حاصل کرنے کی اہلیت اور قابلیت کھو بیٹھے گا۔
کتاب: چهل حدیث،ص151-150۔ص576، امام خمینی رح کا ترجمہ و اقتباس