سلیمانی

سلیمانی

حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ نے عورت کے ساتھ سختی سے پیش آنے سے منع فرمایا ہے اور خولہ بنی اسود کے ایک جواب میں جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ سے سوال کیا گیا کہ عورت کے حقوق کیا ہیں ؟ فرمایا جو خود کھائے تمہیں بھی کھلائے اور تمہیں لباس فراہم کرے اور نہ تمہارے اوپر چلائے ۔

جبکہ دوسری روایت میں فرمایا : میری امت کے اچھے مرد وہ ہیں جو اپنے اہل کی توہین نہیں کرتے ، ان سے انس رکھتے ہیں اور ان پر ظلم نہیں کرتے ۔

اسی طرح گھریلو مشاکل کے حلول کا سب سے بڑا طریقہ صبر و استقامت ہے کیونکہ بے احترامی و سزاواری سے جھگڑا مزید طول پکڑتا ہے اور حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے کہ جس نے اپنی اہلیہ سے ایک لفظ کو برداشت کیا اللہ تعالیٰ اس سے جہنم کی آگ کو دور کرے گا اور جنت واجب کرے گا۔

اور اسی طرح زوجہ کی بے اخلاقی پر صبر کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا جس نے اپنی زوجہ کی اذیت پر صبر کیا اسے اللہ تعالیٰ حضرت ایوب علیہ السلام کے صبر کے برابراجر عطاء فرمائے گا ۔

تحریر: سید محمد رضوی، 

ہفتے کے دن دنیا کے 1/2 ارب کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا اور ویٹکن کے سربراہ پوپ فرانسس نے نجف اشرف ميں عالم تشیع کے گرانقدر مرجع دینی آيت الله العظمیٰ سیستانی مدظلہ سے ملاقات کی۔ 45 منٹ دورانئے کی اس ملاقات میں دونوں مذہبی پیشواؤں نے عالم انسانیت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دینی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ پوپ فرانسس جو عراق کے دورے پر ہیں، پرانے نجف میں آیت‌ الله العظمیٰ سیستانی سے ملاقات کے لئے ان کے گھر آئے تھے۔ اس ملاقات کی ایک اہمیت وہ پرامن ماحول ہے، جو شیعہ مرجعیت کی بدولت فراہم ہوا اور پوپ کے دورہ عراق کو عملی جامہ پہنایا جاسکا ہے۔ داعش کے خلاف جہاد پر مبنی آیت الله العظمیٰ سیستانی کے فتوے اور آیت الله العظمیٰ خامنہ ای کے عملی اقدام کے ذریعے داعش کے دہشتگرد گروپ کا قلع قمع کیا گیا، جس نے عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر قبضہ کرکے انسانیت سوز مظالم کا بازار گرم کر رکھا تھا۔

مرجعیت کی سرپرستی میں قائم ہونے والی عوامی رضاکار فورسز الحشد الشعبی میں شیعہ سنی مسلمانوں کے شانہ بشانہ مسیحی دستوں نے بھی اپنے ملک اور عزت و ناموس کے دفاع میں حصہ لیا تھا۔ پوپ فرانسس نے بھی اپنے دورے میں حشد الشعبی کے مسيحی رضا کاروں کی قدردانی کرتے ہوئے ان کو تحفے دیئے ہیں۔ نجف اشرف کی دینی مرجعیت اور آسمانی ادیان کے پیروؤں کے درمیان مفاہمت کی تاریخ پرانی ہے، چنانچہ 14 ويں صدی کے مرجع اعظم آیت‌ الله العظمیٰ محسن الحکیم (رہ) نے اہل کتاب کی ذاتی طہارت پر مبنی فتویٰ جاری کیا تھا۔ مسیحی دنیا خاص طور پر عالم عرب کے مسیحیوں میں اس فتوے کے دور رس اثرات مرتب ہوئے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ آیت الله العظمیٰ حکیم (رہ) کی وفات پر مسیحیوں کے وفود نے فاتحہ خوانی اور تعزیتی مجالس میں شرکت کی تھی، جو 40 دنوں تک نجف اشرف ميں جاری رہیں، ان میں ان کے اعلیٰ پائے کے اساقفہ اور پیشوا بھی شامل تھے۔

عالم مسیحیت اور عالم اسلام کے دو عظیم رہنماؤں کی حالیہ ملاقات بھی دنیا کے معروضی حالات کے تناظر میں، خاص طور پر انسانیت دشمن عناصر، ظالم طاقتوں اور تکفیری و دہشتگردانہ سوچ رکھنے والوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے میں ممد و معاون ثابت ہوگی۔ ملاقات کے دوران پوپ فرانسس نے عراق کے مذہبی و نسلی گروہوں کے درمیان یکجہتی کے قیام اور دہشتگردوں کے مقابلے میں ان کے تحفظ کے حوالے سے آیت الله سیستانی کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں اقوام عالم اور مختلف ادیان و مذاہب کے پیروؤں کے درمیان امن و بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے پر زور دیا گیا۔ اسی طرح اس دور میں عالم انسانیت کو درپیش بڑے چیلنجز اور ان چیلنجز پر قابو پانے کے لئے الله تعالیٰ اور اس کی طرف سے آنے والے رسولوں پر ایمان اور عظیم اخلاقی اقدار پر عمل کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس تاریخی ملاقات کے حوالے سے آیت الله العظمیٰ سیستانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سید سیستانی نے دنیا کے مختلف ممالک میں  لوگوں پر ہونے والے ظلم و جبر، غربت و افلاس اور دینی و نظریاتی شدت پسندی، بنیادی آزادیوں سے محرومی اور اجتماعی عدالت کے فقدان پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح آپ نے مشرق وسطیٰ میں جنگ، پرتشدد کارروائیوں، اقتصادی پابندیوں اور ہجرت پر مجبوری جیسے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے مظلوم عوام کا ذکر کیا۔ آیت الله العظمی سیستانی نے ان مسائل اور چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لئے دینی رہنماؤں اور روحانی پیشواؤں کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ ان مسائل کے حل کے لئے متعلقہ اشخاص و حلقوں، خاص طور پر بڑی طاقتوں پر زور دیں گے کہ وہ عقل و منطق اور حکمت کو جنگ و جدال پر ترجیح دیں اور اپنے ذاتی مفادات کی خاطر دیگر اقوام کی باعزت اور آزادانہ زندگی کے حقوق کو پامال کرنے اور اپنے مفادات کو توسیع دینے سے گریز کریں۔

آپ نے پرامن بقائے باہمی اور انسانی ہمدردی کے اقدار کو معاشروں میں فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: یہ سب کچھ تب ہوگا جب مختلف ادیان و مذاہب اور مکاتب فکر کے ماننے والے باہمی احترام کا رشتہ برقرار رکھیں اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں۔ بیان کے مطابق ملاقات میں سید سیستانی نے عراق کے حیثیت اور اس کی عظیم تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف ادیان و مذاہب سے تعلق رکھنے والی عراقی اقوام کی خصوصیات کی جانب بھی اشارہ کیا۔ مرجع عالی قدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ان شاء الله عراق موجودہ مشکل حالات سے بہت جلد سرخرو ہوکر نکلے گا۔ آپ نے فرمایا کہ مرجعیت اس بات پر زور دیتی ہے کہ عراق کے مسیحی بھی دیگر تمام عراقی شہریوں کی طرح امن و سلامتی اور تمام آئینی و دستوری آزادیوں کے ساتھ زندگی گزاریں۔

اس سلسلے میں گذشتہ سالوں میں ان ادیان و مذاہب کے پیروؤں کو داعش کے ظلم و ستم سے بچانے کے لئے مرجعیت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا۔ خاص طور پر اس دور کا ذکر کیا گیا، جب عراق کے مخلتف صوبوں کے بڑے حصوں پر دہشتگردوں نے قبضہ کیا تھا اور ایسی مجرمانہ کارروائیاں کی گئیں، جن سے جبین انسانیت شرم سے جھگ جاتی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آیت‌ الله العظمی سیستانی نے پوپ فرانسس اور کیتھولک کلیسا کے ماننے والوں اور تمام عالم بشریت کے لئے خير سگالی و سعادت کا اظہار کیا اور ملاقات کے لئے سفر کی تھکاوٹ برداشت کرتے ہوئے نجف اشرف تشریف لانے پر  پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا۔

تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی

غاصب صہیونی حکومت مدتوں سے ایران کے خلاف مختلف بے بنیاد پروپیگنڈے کرتی چلی آرہی ہے، لیکن آج تک نہ اس میں کوئی سچ ثابت ہوا اور نہ ہی اسے اس سازش میں کسی قسم کی کامیابی نصیب ہوئی۔ 25 فروری کو ایک مال بردار بحری جہاز جو صہیونی حکومت کا تھا لیکن اس پر برطانوی پرچم نصب تھا، یہ مشکوک بحری جہاز عمان سی میں مخصوص ہدف کے لیے موجود تھا، تاہم دھماکے کا شکار ہوگیا۔ غاصب صہیونی حکومت اس بحری جہاز کی اصل ملکیت کو خفیہ رکھ کر اسے مخصوص اہداف و مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھی، لیکن دھماکے کے بعد مجبور ہوگئی کہ حقیقت کا اعتراف کرے۔ صہیونی ٹی وی نے ایک بریکنگ نیوز میں اعلان کیا کہ "ایم وی بلیوس زی" نامی بحری جہاد اسرائیلی خفیہ تنظیم کے سربراہ یو سی کوہن کے قریبی دوست کی ملکیت ہے۔ غاصب صہیونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی بغیر کسی تحقیق اور ثبوت کے ایران پر اس دھماکے کا الزام تھونپ دیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے اس تناظر میں یو این او کے سیکرٹری جنرل کے نام خط اور سلامتی کونسل کے نام مراسلے میں ایران کے خلاف اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے۔ تخت روانچی نے اس خط میں تاکید کی ہے کہ حملے کے انداز اور طریقہ کار سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ان مشکوک عناصر کا کام ہے، جو اشتعال انگیز اور شیطانی پالیسیوں سے اپنے ناجائز مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ غاصب صہیونی حکومت اس وقت مختلف داخلی اور خارجی بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے۔ لہذا اس کا قوی امکان ہے کہ وہ بحری جہاز پر حملے کا ذمہ دار ایران کا ٹھہرا کر نہ صرف مظلوم بننا چاہتی ہے بلکہ ملکی اور عالمی رائے عامہ کی توجہ منحرف کرنے کی بھی خواہاں ہے۔ غاصب صہیونی حکومت بحری جہاز کے اس دھماکے کو بہانہ بنا کر خطے میں سلامتی کا بحران پیدا کر رہی ہے، حالانکہ قرائن اس بات کے شاہد ہیں کہ یہ دھماکہ موساد کی منصوبہ بندی سے انجام پایا ہے۔

غاصب صہیونی حکومت کی اس سازش کو دو زاویوں سے تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔ پہلا زاویہ تو وہی ہے جس کی طرف اقوام متحدہ میں موجود ایران کے مستقل مندوب تخت روانچی نے کہا ہے، یعنی اپنے آپ کو مظلوم بنا کر حقیقی مسائل سے رائے عامہ کی توجہ کو منحرف کرنا ہے۔ اس واقعہ کا دوسرا زاویہ یہ ہوسکتا ہے کہ اس وقت خطے میں مقاومت کے اسلامی ممالک کو مسلسل کامیابیاں نصیب ہو رہی ہیں اور خطے میں عدم استحکام کی خواہمشند مغربی، غبری اور عربی ممالک پر مشتمل شیطانی مثلث کو ناکامیاں مل رہی ہیں۔ شام و عراق کے بعد اب یمن میں اس شیطانی مثلث کو جس بحران کا سامنا ہے، اس نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کو سخت ترین چیلنج سے دوچار کر دیا ہے۔ غاصب اسرائیل اور اس کے حامی بحری جہاز پر حملے یا کسی اور بہانے سے خلیج فارس کو سلامتی کے بحران سے دوچار کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس حقیقت کو نظرانداز کر رہے ہیں کہ اسلامی مقاومت اب عوامی اور عوام میں وسیع اثرو نفوذ کی حامل ہو چکی ہے۔

دوسری جانب غاصب صہیونی حکومت اس وقت اپنی شناخت کے بحران سے بھی دوچار ہے۔ تین مسلسل انتخابات کے باوجود کوئی جماعت حکومت تشکیل دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اسی طرح نیتن یاہو پر مالی بدعنوانی کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے، جس میں اس کی سزا یقینی ہے۔ غاصب اسرائیل اپنے سیاسی نیز اپنی شناخت کے بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے ایران پر بے بنیاد الزامات لگا کر خلیج فارس میں کشیدگی پھیلانے کے درپے ہے، تاکہ اس بحرانی کیفیت سے سوئے استفادہ کرسکے۔ علاقے کی صورتحال پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کی روز افزاں گرتی ساکھ اور اقتصادی و سیاسی بحران خطے میں بعض نئی تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ سعودی عرب کے کیرٹ یعنی گاجر کی بجائے اسٹک یعنی چھڑی سے ہانکنا چاہتی ہے۔ اس صورتحال کے خطے کے ان عرب ممالک پر بھی اثرات مرتب ہوں گے، جو سعودی عرب کی پیروی میں مقاومت کے اسلامی بلاک کے خلاف سخت موقف اپنائے ہوئے ہیں۔

عراق و شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے پالیسی بظاہر جو بائیڈن انتظامیہ کے لیے قابل قبول نہیں، لیکن عراق میں مقامی مزاحمتی گروہ جس طرح میدان عمل میں فعال نظر آتے ہیں، وہ امریکہ کے وجود کو اتنی آسانی سے برداشت نہیں کریں گے۔ غاصب اسرائیل نے ہمیشہ خطے میں منفی ماحول کو پروان چڑھایا ہے، وہ ایران پر حملے اور امریکہ کو ایران کے مقابلے میں لانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگاتا رہتا ہے، لیکن ایران کی استقامت اور مضبوط دفاع سامراجی منصوبوں کے راستے میں حائل ہو جاتا ہے۔ غاصب اسرائیل نے مال بردار بحری جہاز کے دھماکے کو ایک بار پھر کشیدگی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن ایران نے اپنے شفاف موقف سے عالمی برادری کو آگاہ کر دیا ہے۔ اب اگر اسرائیل کی طرف سے کوئی اشتعال انگیز کارروائی ہوتی ہے تو ایران اس کا منہ توڑ جواب دینے میں حق بجانب ہوگا اور یہ بھی طے شدہ ہے کہ ایران اپنے دفاع کے معاملے میں کوئی سجمھوتہ نہیں کرتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں امریکہ کی دہشت گرد فوج کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے عراقی مزاحمت کاروں نے عین الاسد میں امریکی فوجی اڈے پر 14 راکٹ داغے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 107 میلی میٹر14 کاٹیوشا راکٹوں سے عین الاسد میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا یہ راکٹ 40 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ عراقی مزاحمتی گروہ کا کہنا ہے کہ عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ کے ہوائی حملے کے جواب میں عین السد میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوج ایک بار پھر خطے میں داعش کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے یمن کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ 6 سالہ جنگ میں امریکہ نےسعودی عرب  کی بھر پور حمایت کی ہے اور وہ سعودی عرب کے جارح اتحاد میں شامل ہے لہذا امریکہ کو یمن کے نہتے عربوں پر ہونے والے سنگين جرائم کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یمنی عوام کے دشمنوں نے گذشتہ 6 برسوں میں سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے یمن کے نہتے عربوں پر ہونے والے مظالم اور جرائم میں امریکہ اور سعودی عرب برابر کے شریک ہیں، جنھوں نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ و برباد کردیا ، یمن کی شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری کرکے سیکڑوں مساجد ، اسپتال ، گھروں اور آثار قدیمہ کو نیست و نابود کیا ۔  خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ کو یمن کے بارے میں دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے سنگین جرائم کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ یمن کے بارے میں ایران کا مؤقف پہلے سے ہی واضح ہے کہ یمن کے مسائل کا حل فوجی یلغار کے ذریعہ ممکن نہیں بلکہ اس کا حل سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے اور ایران آج بھی اپنے مؤقف پر باقی ہے۔

 ایران کے شہر تبریز کے عوام کی جانب سے اس وقت کی آمر شہنشاہی حکومت کے خلاف 18 فروری 1978ء (29 بہمن 1356ء) کے روز کئے جانے والے تاریخی قیام کی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تبریز و آذربائیجان کی عوام سے خطاب کیا ہے۔ اس موقع پر رہبر انقلاب نے تبریزی عوام کو تاریخی قیام کی سالگرہ اور ماہ مبارک رجب کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ 29 بہمن 1356ء کے روز رونما ہونے والا واقعہ ایک جہادی اقدام اور تبریزی عوام کے لئے باعث افتخار امر ہے، تاہم (ایرانی علاقے) آذربائیجان کے اعزازات صرف انہی اقدامات تک محدود نہیں۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ملک میں ممتاز شخصیات کے وجود کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کا علاقہ ممتاز شخصیات کا سرچشمہ ہے، جس نے گذشتہ 150 سال میں دنیا کو نہ صرف بے شمار عظیم فقہاء، حکماء اور سائنسدان دیئے ہیں بلکہ آذربائیجان علم و ہنر، شعر و ادب اور تبریزی ہنر کی ماہر شخصیات کا بھی اصلی مقام ہے جن کا ایک نمونہ مرحوم شہریار رحمت اللہ علیہ ہیں۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہر آئے روز ملک کے خلاف ہونے والی نت نئی سازشوں کی اصلی وجہ یہ ہے کہ انقلاب کبھی نہیں رُکتا اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ ملک کس قدر تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے، البتہ ان شاء اللہ ایرانی قوم، حکام اور جوانوں کی طاقت ان سازشوں کو ناکام بنا کر رکھ دے گی۔ رہبر انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ انقلاب اسلامی کے ثمرات میں سے ہے، جس کو پہچاننا انتہائی ضروری ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے تاکید کی دشمن اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر نفسیاتی جنگ سے فائدہ اٹھاتا اور ہماری ناکامیوں کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، البتہ ہماری ترقی کو ہرگز ظاہر نہیں ہونے دیتا اور جانتے بوجھتے اُنہیں دنیا سے چھپاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کاموں سے دشمن کا ہدف عوام کو مستقبل کے بارے بدبین کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے اُسے جھوٹ بولنے سے بھی کوئی عار نہیں۔

 

 


آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب کے آخر میں ایرانی جوہری معاہدے کی جانب اشارہ کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بطور کافی گفتگو کی جا چکی ہے، تاہم اب بھی بہت سی باتیں کہی اور وعدے دیئے جا رہے ہیں۔ رہبر انقلاب نے کہا کہ آج اس حوالے سے میں صرف یہی کہوں گا کہ ہم نے خوشنما باتیں اور وعدے بہت سنے ہیں، جن کی بعدازاں خلاف ورزی بھی کر دی جاتی ہے، تاہم اس مرتبہ صرف عمل! انہوں نے کہا  کہ جب ہم (معاہدے کے) دوسرے شرکاء کی جانب سے عمل ہوتا دیکھیں گے تو تب ہی عمل کریں گے اور اس مرتبہ اسلامی جمہوریہ ایران، حسب سابق صرف باتوں کے ذریعے قائل نہیں ہوگا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسین شاہ مرادی کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے امریکی اور برطانوی ویکسین کی در آمد پر پابندی کی اصل وجہ یہ ہے کہ امریکی اور برطانوی دواساز کمپنیاں عوام کی اطلاع کے بغیر ان پر غیر قانونی تجربات کرتی رہتی ہیں۔

1 : امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے 1996 میں نائجیریا کے لوگوں پرگردن توڑ بخار کی دوا کا تجربہ ان کی اطلاع کے بغیر انجام دیا ، حتی اس سلسلے میں فائزر نے نائجیریا کی حکومت سے بھی اجازت نہیں لی۔اور اس آزمائش کے دوران 11 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ 200 بچے بینائی اور سماعت کی صلاحیت سے محروم ہوگئے۔

2 : ایم کے اولٹرا پروگرام جو امریکی سی آئی اے کی جانب سے ذہن کنٹرول کرنے کے منصوبہ سے معروف ہے یہ ایک مخفی منصوبہ تھا۔ اس منصوبہ میں امریکہ اور کینیڈا کے شہریوں پر انکی اطلاع کے بغیر تجربات کئے گئے جو غیر قانونی تھے۔

3 : سن 1966 میں ہنری بیچر نے اپنے ایک مقالہ میں شواہد کے ساتھ انکشاف کیا کہ  امریکی ریسرچ اور تحقیقات کے ادارے غیر قانونی طور پر سرطان کے  زندہ سیل بیماروں کے بدن میں منتقل کرتے ہیں۔ اس نے کہا کہ اس قسم کے غیر قانونی تجربات امریکہ ميں عام طور پر رائج ہیں۔

4 : بیسویں صدی میں امریکی ماہرین نے ایک دوا ڈپوپروورا کا زیمبابوے کی خواتین پر تجربہ کیا اور بعد میں پتہ چلا کہ یہ دوا آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے اور سن 1981 میں زیمبابوے کی حکومت نے اس دوا کو ممنوع قراردیدیا۔

5 : سن 1994 میں امریکی دوا ساز کمپنیوں نے ایڈز کی دوا " اے زیڈ ٹی " کا افریقہ کی 17000 خواتین پر تجربہ کیا اور اجازت کے بغیر اصل دوا کے بجائے پلاسیبو کھلائی گئی جس کے نتیجے میں 1000 بچے ایڈز میں مبتلا پیدا ہوئے۔

6 : برطانیہ کے قومی آرکائیو کی خفیہ اسناد کے شائ‏ع ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ سن 30 اور 40 کی دہائیوں ميں برطانوی فوج نے اپنے ہی فوجیوں پر مسٹرڈ گیس کا استعمال کیا تاکہ یہ جان لیں کہ اس کا تخریبی اثر بھارتیوں پر زیادہ ہوتا ہےیا برطانوی شہریوں پر۔ سن 1950 میں ڈونلڈ میڈسن 200 ملی گرام سارین کے ذریعہ ہلاک ہوگیا تھا اسے کہا گيا تھا کہ  یہ دوا سردی سے بچانے کی دوا ہے۔

7 : سن 1946 سے 1948 تک امریکی ماہرین  نے گوئٹمالا کی حکومت کے تعاون سے گوئٹمالا کے 1500 بیماروں پر تجربات کئے اور انھیں سفلیس اور سوزاک کی بیماریوں میں مبتلا کردیا۔ اور انھیں ایک دوسرے کے ساتھ جنسی تعلق پر مجبور کرتے تھے تاکہ بیماری منتقل ہو اور امریکی دوا سازوں کے اس مجرمانہ قعل پر کئي سال بعد  سابق صدر اوبامہ اور ہیلری کلنٹن نے معذرت خواہی کی تھی۔

مذکورہ بالا تجربات اور دیگر بہت سے امور اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ امریکی اور برطانوی دواساز کمپنیاں قابل اعتماد نہیں ہیں اور ان کی ویکسینوں پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ لہذا عقل اور منطق کا تقاضا یہی ہے کہ اپنے ملک میں تیار کردہ دواؤں اور ویکسینوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

رسول گرامی اسلام کا ارشاد ہے کہ "رجب" جنت میں ایک نہر کا نام ہے، جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ جو شخص اس ماہِ مبارک میں ایک دن کا روزہ رکھے گا تو وہ ضرور اس نہر سے پانی پئے گا۔ رجب، شعبان، رمضان کے مہینے بڑی فضیلت والے ہیں، ان کی فضیلت میں بہت سی روایات وارد ہوئی ہیں۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت ہے کہ "رجب اللہ تعالی کا مہینہ ہے اور کوئی مہینہ بھی اس کے احترام اور فضیلت کو نہیں پہنچ سکتا۔ اس مہینہ میں کفار سے لڑائی حرام ہے، پھر فرمایا شعبان میرا مہینہ اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے، جو شخص اس ماہ میں ایک دن روزہ رکھے گا، وہ اللہ تعالی کی بہت بڑی خوشنودی کا مستحق ہوگا اور خدا کا غضب اس سے دور رہے گا، اور جہنم کے دروازوں میں سے ایک دروازہ اس پر بند کر دیا جائے گا"۔ 

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام سے نقل ہے کہ جو شخص اس ماہ میں ایک دن روزہ رکھے گا تو جہنم کی آگ اس سے ایک سال کے راستہ کے برابر دور ہو جائے گی، اور جو تین دن کے روزے رکھے تو اس پر جنت واجب ہو جائے گی۔ امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، "رجب کا مہینہ میری امت کے لئے استغفار کا مہینہ ہے، پس اس مہینے میں گناہوں کی معافی مانگو کیونکہ خداوند عالم بہت بخشنے والا اور مہربان ہے، اور رجب کو اصبّ بھی کہتے ہیں کیونکہ اللہ کی رحمت اس مہینہ میں میری امت پر زیادہ ہے، اور اس ماہ کا ذکر "اَستَغفراللہَ وَاَسئَلُہُ التَّوبۃَ" ہے۔ 

ابن بابویہ نے معتبر سند سے سالم سے روایت کی ہے کہ میں ماہ رجب کے آخر میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا، جب آپ کی نگاہ مجھ پر پڑی تو آپ نے سوال کیا، کیا اس مہینے کا روزہ رکھا ہے، میں نے کہا خدا کی قسم نہیں، تو آپ نے فرمایا کہ تجھ سے اتنا ثواب فوت ہو گیا کہ جس کے اندازہ کو صرف خداوندعالم جانتا ہے، کیونکہ خدا کے نزدیک یہ ماہ بہت محترم ہے۔ میں نے عرض کی اے فرزند رسول، اگر میں اس کے باقی دنوں میں روزہ رکھ لوں تو ثواب پا لوں گا، آپ نے فرمایا، اے سالم جو اس کے آخری دن کا روزہ رکھ لے تو خداوندعالم اسے سکرات موت کی سختی اور موت کے بعد والے خوف اور قبر کے عذاب سے محفوظ رکھے گا اور جو شخص آخری دو دن کے روزے رکھے تو وہ پل صراط سے آسانی سے گزرے گا اور جو کوئی اس کے آخری تین دن کے روزے رکھے تو وہ روز قیامت کے بہت بڑے خوف، اور اس دن کی سختی سے محفوظ رہے گا اور جہنم سے برائت ہو گی، اور جو روزہ رکھنے پر قادر نہ ہوتو وہ ہر دن سو مرتبہ اس تسبیح کو پڑھے تاکہ وہ اس دن کے روزہ کے ثواب کو پا لے، وہ تسبیح یہ ہے" سبحان الاِلَہَ للہِ الجلیلِ سبحانَ مَن لاَ یَنبغیِ التَّسبیح اِلّا لَہُ سُبحانَ الاَعَزِّ الاکرمِ، سبحانَ َمن لَبِسَ العِزّ وَھوَ لَہُ اَھلُ۔1 

اس ماہ کی برکتوں میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب ہمارے پانچویں امام، امام محمد باقر علیہ السلام اس دنیا میں تشریف لائے، ہمارے پانچويں پيشوا امام محمد باقر (ع) جمعہ كے دن پہلى رجب 57ھ ق كو شہر مدينہ ميں پيدا ہوئے۔ 2۔ آپ كا نام محمد، كنيت ابوجعفر اور مشہورترين لقب باقر ہے۔ روايت میں نقل ہے كہ رسول اکرم صلى اللہ عليہ و آلہ وسلم نے انہیں اس لقب سے ملقب فرمايا تھا۔ امام محمد باقر (ع) ماں اور باپ دونوں طرف سے فاطمى اور علوى تھے، اس لئے كہ ان كے والد امام زين العابدين امام حسين (ع) كے فرزند تھے، اور ان كى والدہ گرامى ''ام عبداللہ'' امام مجتبى (ع) كى بيٹى تھيں۔ آپ نے امام زين العابدين (ع) جيسے باپ كى پرمہر آغوش ميں پرورش پائی اور بافضيلت و باتقوا ماں كى گود میں پلے بڑھے۔ وہ ماں جو عالمہ اور مقدسہ تھيں، امام جعفر صادق عليہ اسلام سے منقول ہے كہ '' ميرى جدّہ ايسى صديقہ تھيں كہ اولاد امام حسن مجتبى (ع) ميں كوئی عورت انكى فضيلت كے پايہ كو نہ پہنچ سكی۔ 3

امام محمد باقر (ع) كى عمر چار سال سے بھی كم تھى كہ جب كربلا كا خونين واقعہ پيش آيا۔ آپ (ع) اپنے جد حضرت اباعبداللہ الحسين (ع) كے پاس موجود تھے۔ واقعہ كربلا كے بعد 34 برس آپ (ع) نے اپنے والد بزرگوار كے ساتھ زندگى گذاری، آپ جوانى ہى كے زمانہ سے علم و دانش، فضيلت و تقوٰى ميں مشہور تھے یہاں تک کہ آپکو مسلمانوں كی علمى مشكلات كے حل كا مرجع سمجھا جانے لگا۔ جہاں كہيں بھى ہاشميين، علويين اور فاطميين كے فضائل اور بلندى كا ذكر ہوتا، آپ (ع) كو ان تمام مقدسات، شجاعت اور بزرگى كا لوگ تنہا وارث جانتے تھے۔ آپ (ع) كى شرافت اور بزرگى کا اندازہ پيغمبر (ص) کی اس حدیث سے لگایا جا سکتا ہے جو آپ نے اپنے ايک بزرگ صحابی، جابر ابن عبداللہ انصارى (رض) سے فرمائی، '' اے جابر تم زندہ رہو گے اور ميرے فرزند محمد ابن على ابن الحسين (ع) كہ جن كا نام تورات ميں ''باقر'' ہے سے ملاقات كرو گے۔ ملاقات ہونے پر ميرا سلام اسے پہنچا دينا''۔ پيغمبر (ص) رحلت فرما گئے۔ جابر (رض) نے ايک طويل عمر پائی۔
 
آپ ايک دن امام زين العابدين (ع) كے گھر تشريف لائے اور امام محمد باقر (ع) كو جو اس وقت چھوٹے سے تھے ديكھا، جابر نے اس بچے سے كہا، ذرا آگے آئيے امام (ع) آگے آ گئے، جابر نے كہا، ذرا مڑ جايئے امام مڑ گئے، جابر نے ان كے جسم اور چلنے كا انداز ديكھا اس كے بعد كہا، رب كعبہ كى قسم، يہ ہو بہو آئينہ پيغمبر (ص) ہيں، پھر انہوں نے امام زين العابدين (ع) سے پوچھا'' يہ بچہ كون ہے؟ آپ نے فرمايا، ميرے بعد امام ميرا بيٹا محمد باقر (ع) ہے، جابر اپنی جگہ سے اٹھے اور آپ نے امام كے قدموں كا بوسہ ليا اور كہا، اے فرزند پيغمبر (ص) ميں آپ پر نثار، آپ اپنے جد رسول خدا كا سلام و درود قبول فرمائيں انہوں نے آپ كو سلام كہلو ايا ہے۔ شعور کی منزل دیکھئے کہ اس کم سنی کے باوجود امام محمد باقر (ع) كى آنكھيں ڈبڈبا گئيں اور آپ (ع) نے فرمايا، جب تک آسمان اور زمين باقى ہے اس وقت تک ميرا سلام و درود ہو، ميرے جد پيغمبر (ص) خدا پر اور تم پر بھى سلام ہو اے جابر، تم نے ان كا سلام مجھ تک پہنچايا۔

اخلاق و عادات كے اعتبار سے حضرت امام محمد باقر (ع)، متواضع، سخی، مہربان اور صابر تھے اور جيسا كہ جابر نے كہا تھا ہو بہو اسلام كے عظيم الشان پيغمبر (ص) كا آئينہ تھے۔ آپکی مہربانی اور عفو گذشت کا یہ عالم تھا کہ شام كا ايک شخص مدينہ ميں ٹھہرا ہوا تھا اور امام (ع) كے پاس بہت آتا رہتا تھا اور كہتا تھا كہ تم سے زيادہ روئے زمين پر اور كسى كے بارے ميں ميرے دل ميں بغض و كينہ نہيں ہے، تمہارا اور تمہارے خاندان سے زيادہ ميں كسى كا دشمن نہيں ہوں، اگر تم يہ ديكھتے ہو كہ ميں تمہارے گھر آتا جاتا ہوں تو يہ اس لئے ہے كہ تم ايک بہترین سخنور ہو، اس كی تمامتر بےادبیوں کے باوجود باوجود امام (ع) اس كے ساتھ حسن سلوک سے پيش آتے تھے اور اس سے بڑى نرمى سے بات كرتے تھے، كچھ دنوں كے بعد وہ شخص بيمار ہوا اس نے وصيت كى كہ جب ميں مرجاؤں تو امام محمد باقر (ع) ميرى نماز جنازہ پڑھائيں، جب اس كے متعلقين نے اسے مردہ ديكھا تو امام (ع) كے پاس پہنچ كر عرض كى كہ وہ شامى مرگيا اور اس نے وصيت كى ہے كہ آپ اس كى نماز جنازہ پڑھائيں۔ امام نے فرمايا، وہ مرا نہيں ہے جلدى نہ كرو يہاں تک كہ ميں پہنچ جاؤں، اس كے بعد آپ اٹھے اور آپ نے دو ركعت نماز پڑھى اور ہاتھوں كو دعا كے لئے بلند كيا اور تھوڑى دير تک سجدہ میں رہے، پھر شامى كے گھر گئے اور بيمار كے سرہانے بيٹھ گئے، اس كو اٹھا كر بٹھايا، اس كى پشت كو ديوار كا سہارا ديا اور شربت منگوا كر اس كے منہ ميں ڈالا اور اس كے متعلقين سے فرمايا كہ اس كو ٹھنڈى غذائيں دى جائيں اور خود واپس چلے گئے، ابھى تھوڑى دير نہ گذرى تھى كہ شامى كو شفا مل گئي وہ امام (ع) كے پاس آيا اور عرض كرنے لگا،''ميں گواہى ديتا ہوں كہ آپ، لوگوں پر خدا كى حجت ہيں''۔5

دوسرے تمام آئمہ كى طرح امام محمد باقر (ع) كا علم بھى چشمہ وحى سے فيضان حاصل كرتا تھا، آپ علم لدنی کے مالک تھے، جابر بن عبداللہ آپ كے پاس آتے اور آپ كے علم سے بہرہ ور ہوتے اور بار بار عرض كرتے تھے كہ ''اے علوم كو شگافتہ كرنے والے ميں گواہى ديتا ہوں كہ آپ بچپن ہى ميں علم خدا سے مالا مال ہيں۔ 6 اہلسنت كے علماء ميں سے ايک بزرگوار عبداللہ ابن عطاء مكى فرماتے تھے كہ ميں نے امام محمد باقر (ع) كے سامنے اہل علم كو جس طرح حقير اور چھوٹا پايا ہے ويسا كسى كے سامنے نہيں پایا۔ حكم بن عتيبہ لوگوں كے نزديک جن كا علمى مقام بہت بلند تھا، امام محمد باقر (ع) كے سامنے ان كى حالت يہ ہوتى تھى كہ جيسے ايک شاگرد استاد كے سامنے''۔ 7 آپ كا علمى مقام ايسا تھا كہ جابر بن يزيد جعفى ان سے روايت كرتے وقت كہتے تھے ''وصى اوصياء اور وارث علوم انبياء محمد بن على بن الحسين نے ايسا كہا ہے ...''۔ 8 

یوں تو سارے ایام خداوند متعال کے ہیں اور خدا ہی کی مخلوق ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے بعض مہینوں اور ایام کو خاص فضیلت اور شرافت دی گئی ہے۔ ماہ رجب، شعبان اور رمضان کی فضیلت کے بارے میں بہت زیادہ روایات وارد  ہوئی ہیں، حتیٰ کہ ماہ رجب کے بارے میں یہاں تک ملتا ہے کہ کوئی بھی مہینہ حرمت، فضیلت اور شرافت کے لحاظ سے اس مہینے کے برابر نہیں ہوسکتا۔ یہ مہینہ ان چار مہینوں میں سے ہے، جن میں کافروں سے بھی جنگ کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ ?پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا "رَجَبٌ شَهْرُ اللَّهِ، وَشَعْبَانُ شَهْرِي، وَ رَمَضَانُ شَهْرُ أُمَّتِي»؛"(1) "رجب خدا کا مہینہ، شعبان میرا اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔" جس نے اس مہینے میں ایک دن روزہ رکھا، یہ خدا کی خوشنودی کا سبب بنتا ہے اور اس سے عذاب الہیٰ دور ہوتا ہے اور جہنم کے دروازے اس کے لئے بند ہوتے ہیں۔

?امام کاظم علیہ السلام سے روایت ہے: "رَجَبٌ نَهَرٌ فِي اَلْجَنَّةِ أَشَدُّ بَيَاضاً مِنَ اَللَّبَنِ وَ أَحْلَى مِنَ اَلْعَسَلِ مَنْ صَامَ يَوْماً مِنْ رَجَبٍ سَقَاهُ اَللَّهُ عَزَّوَجَلَّ مِنْ ذَلِكَ اَلنَّهَرِ." رجب جنت کی ایک نہر کا نام ہے، جو دودھ سے زیادہ سفید شہد سے زیادہ میٹھی ہے، جس نے اس مہینے میں ایک دن روزہ رکھا، اللہ تعالیٰ اس کو اس نہر سے سیراب کرے گا۔"(2) ?پیغمبر کی ایک اور روایت ہے، جس میں آپ فرماتے ہیں: اِنّ فِی الجَنَّتِہ قَصرَاً لایَدخُلُہ اِلّا صَوّامُ رَجَب، "جنت میں ایک محل ہے، اس میں رجب میں روزہ رکھنے والوں کےعلاوہ کوئی داخل نہیں ہوسکتا۔"(3) ? امام کاظم علیہ السلام سے مروی ہے کہ رَجَب شَہرٌ عَظِیمٌ یُضَاعَفُ فِيہ الحَسَنَاتُ وَیَمحُوا فَيہ السَّیِّئاتِ "رجب ایک بہت عظیم مہینہ ہے کہ خداوند عالم اس میں نیکیوں کو دگنا اور گناہوں کو محو کر دیتا ہے۔" ?پیغمبر صلی الله عليه وآلہ وسلم فرماتے ہیں: رَجَبٌ شَهرُ اللّه ِالأصَبُّ يَصُبُّ اللّه ُ فِيهِ الرَّحمَةَ عَلى عِبادِهِ؛ "رجب خدا کی رحمتوں کی بارش برسنے کا مہینہ ہے، خداوند اس مہینے میں اپنی رحمتیں برساتا ہے۔"(4)

? مرحوم شیخ صدوق نے کتاب فضائل الاشہر الثلاثہ میں روایت نقل کرتے ہیں: "مَنْ صَامَ يَوْماً مِنْ رَجَبٍ فِي أَوَّلِهِ أَوْ فِي‏ وَسَطِهِ أَوْ فِي آخِرِهِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَ مَا تَأَخَّرَ وَ مَنْ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ رَجَبٍ فِي أَوَّلِهِ وَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فِي وَسَطِهِ وَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فِي آخِرِهِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَ مَا تَأَخَّرَ وَ مَنْ أَحْيَا لَيْلَةً مِنْ لَيَالِي رَجَبٍ أَعْتَقَهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ وَ قَبِلَ شَفَاعَتَهُ فِي سَبْعِينَ أَلْفَ رَجُلٍ مِنَ الْمُذْنِبِينَ وَ مَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فِي رَجَبٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ أَكْرَمَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي الْجَنَّةِ مِنَ الثَّوَابِ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَ لَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَ لَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ" "جس نے رجب کے شروع میں ایک دن روزہ رکھا یا درمیان میں ایک دن رکھا یا آخر میں روزہ رکھا، اس کے گذشتہ اور آئندہ کے گناہوں کو بخش دیا جائے گا اور جس نے رجب کے شروع اور درمیان اور آخر میں تین تین دن روزہ رکھا، اس کے گذشتہ اور آئندہ کے سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور جس نے اس مہینے کی کسی رات میں احیاء کیا (یعنی  پوری رات خدا کی عبادت میں مصروف رہا) خدا اسے جہنم کی آگ سے آزاد کر دے گا اور ستر ہزار گناہگاروں کی  شفاعت قبول کرے گا، جس نے رجب میں رضائے خدا کی خاطر صدقہ دیا، خدا اس کو جنت میں اس قدر عزت دے گا، جو نہ کسی آنکھ نے دیکھی ہوگی نہ کسی کان نے سنی ہوگی، نہ کسی انسان کے دل میں خیال آیا ہوگا۔"(5)

 ☀️امام صادق (ع) سے منقول ہے کہ رجب میری امت کے لیے استغفار کا مہینہ ہے۔۔
پس اس مہینے میں مغفرت طلب کریں، خدا مہربان اور مغفرت کرنے والا ہے اور رجب کو اصبّ کہا گیا ہے کیونکہ اس مہینے میں اللہ کی طرف سے رحمتیں بکثرت نازل ہوتی ہیں۔ پس بہت زیادہ استغفراللہ و اسئلہ التوبہ پڑھا کرو(6) *?رجب کی فضیلت امام  رضا علیہ السلام کی نظر میں*  حسن ابن علی ابن فضال امام رضا سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "جس نے رجب کی پہلی کو ثواب اور جزا کے لئے  روزہ رکھا اس پر جنت واجب ہے اور جس نے مہینے کے درمیان میں روزہ رکھا، اللہ ربیعہ اور مصر کے برابر (جو کہ دو بڑے بڑے قبیلے تھے) شفاعت کرائے گا، جس نے آخر رجب میں ایک دن روزہ رکھا، خدا اس کو اہل بہشت میں سے قرار دیتا ہے اور اس کے والدین، اولاد، بہن بھائیوں، چچاوں، پھوپھیوں ماموں، خالاوں، دوستو اور ہمسایوں تک کی شفاعت قبول کرتا ہے، اگرچہ ان میں کوئی جہنم کا مستحق ہی کیوں نہ ہو۔"(7)

❄️رسول خدا سے منقول ہے: «إِنَّ اللَّهَ تَبَارَکَ وَ تَعَالَى نَصَبَ فِی السَّمَاءِ السَّابِعَهِ مَلَکاً یُقَالُ لَهُ الدَّاعِی فَإِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَجَبٍ یُنَادِی ذَلِکَ الْمَلَکُ کُلَّ لَیْلَهٍ مِنْهُ إِلَى الصَّبَاحِ طُوبَى لِلذَّاکِرِینَ طُوبَى لِلطَّائِعِینَ وَ یَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى أَنَا جَلِیسُ مَنْ جَالَسَنِی وَ مُطِیعُ مَنْ أَطَاعَنِی وَ غَافِرُ مَنِ تَغْفَرَنِی الشَّهْرُ شَهْرِی وَ الْعَبْدُ عَبْدِی وَ الرَّحْمَهُ رَحْمَتِی فَمَنْ دَعَانِی فِی هَذَا الشَّهْرِ أَجَبْتُهُ وَ مَنْ سَأَلَنِی أَعْطَیْتُهُ وَ مَنِ اسْتَهْدَانِی هَدَیْتُهُ وَ جَعَلْتُ هَذَا الشَّهْرَ حَبْلًا بَیْنِی وَ بَیْنَ عِبَادِی فَمَنِ اعْتَصَمَ بِهِ وَصَلَ إِلَیَّ.»(8) "اللہ تعالیٰ نے ساتویں آسمان میں ایک فرشتہ مقرر فرمایا ہے کہ جس کو داعی کہا جاتا ہے، جب ماہ رجب کا مہینہ آتا ہے تو وہ فرشتہ رات کے شروع سے لے کر صبح تک ندا دیتا رہتا ہے، خوش قسمت ہیں خدا کو یاد کرنے والے، خوش قسمت ہیں اطاعت کرنے والے، اللہ فرماتا ہے میں اس کا ہمنشین ہوں، جو میرا ہمنشین ہے، میں اس کا مطیع ہوں جو میرا مطیع  ہے۔ میں اس کی مغفرت کرنے والا ہوں، جو مغفرت کا تقاضا کرتا ہے۔ مہینہ میرا مہینہ ہے، رحمت میری رحمت ہے، جس نے مجھے اس مہینے میں پکارا میں قبول کروں گا اور جس نے مجھ سے کوئی چیز طلب کی، اسے عطاء کروں گا اور جو مجھ سے ہدایت طلب کرے، میں اس کی ہدایت کرونگا۔ اللہ نے رجب کے مہینے کو اپنے اور بندوں کے درمیان رسی اور وسیلہ قرار دیا ہے، جس نے بھی اس رسی کو مضبوطی سے پکڑا وہ مجھ تک پہنچ جائے گا۔۔"

?مرحوم شیخ صدوق سے ایک اور روایت نقل ہوئی ہے: "إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ نَادَى مُنَادٍ مِنْ بُطْنَانِ الْعَرْشِ أَيْنَ الرَّجَبِيُّونَ فَيَقُومُ أُنَاسٌ يُضِي‏ءُ وُجُوهُهُمْ لِأَهْلِ الْجَمْعِ عَلَى رُءُوسِهِمْ تِيجَانُ الْمُلْكِ مُكَلَّلَةً بِالدُّرِّ وَ الْيَاقُوتِ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ أَلْفُ مَلَكٍ عَنْ يَمِينِهِ وَ أَلْفُ مَلَكٍ عَنْ يَسَارِهِ يَقُولُونَ هَنِيئاً لَكَ كَرَامَةُ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ يَا عَبْدَ اللَّهِ فَيَأْتِي النِّدَاءُ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ جَلَّ جَلَالُهُ عِبَادِي وَ إِمَائِي وَ عِزَّتِي وَ جَلَالِي لَأُكْرِمَنَّ مَثْوَاكُمْ وَ لَأُجْزِلَنَّ عَطَاكُمْ [عَطَايَاكُمْ‏] وَ لَأُوتِيَنَّكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ غُرَفاً تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهارُ خالِدِينَ فِيها نِعْمَ أَجْرُ الْعامِلِينَ إِنَّكُمْ تَطَوَّعْتُمْ بِالصَّوْمِ لِي فِي شَهْرٍ عَظَّمْتُ حُرْمَتَهُ وَ أَوْجَبْتُ حَقَّهُ مَلَائِكَتِي أَدْخِلُوا عِبَادِي وَ إِمَائِي الْجَنَّةَ ثُمَّ قَالَ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ع هَذَا لِمَنْ صَامَ مِنْ رَجَبٍ شَيْئاً وَ لَوْ يَوْماً وَاحِداً فِي [مِنْ‏] أَوَّلِهِ أَوْ وَسَطِهِ أَوْ آخِرِهِ."

"جب قیامت ہوگی تو عرش سے ایک منادی ندا دے گا، رجبیون (اہل رجب )کہاں ہیں۔؟؟ اس وقت کچھ لوگ اٹھیں گے، جن کے چہرے چمک رہے ہونگے۔ ان کے سروں پر بادشاہوں کی طرح گوہر و موتی اور یاقوت کے تاج ہونگے، ان میں سے ہر ایک کی دائیں طرف ہزار فرشتے اور بائیں طرف ہزار فرشتے ہونگے اور وہ کہہ رہے ہوں گے، اے خدا کے بندے کرامت خدا تیرے لئے مبارک ہو۔ اس کے بعد خدا کی طرف سے ندا آئے گی، اے میرے بندے اور میری کنیزوا، میری عزت و جلالت کی قسم، تمہارے مقام کو بہت محترم اور اور تمہاری جزا کو بہت فراوان قرار دونگا، جنت کے کچھ ایسے گھر تمہارے نام کر دونگا، جن کے نیچے نہریں جاری ہونگیں، جس میں ہمیشہ رہوگے، یہ نیک عمل کرنے والوں کے لئے بہترین اجر ہے، تم نے روزے کے ذریعے اس مہینے میں میری  اطاعت کی ہے، جس کی حرمت کو میں نے بہت عظیم بنایا ہے، میں نے اپنے فرشتوں پر واجب قرار دیا کہ ان میں میرے بندوں اور کنیزوں کو جنت میں داخل کریں۔ اس کےبعد امام صادق علیہ السلام  نے فرمایا، یہ اس کے لئے ہے، جس نے ماہ رجب میں ایک دن روزہ رکھا، چاہے اول رجب کو یا درمیان میں یا مہینے کے  آخر میں۔۔۔"(9)  

?ماہ رجب کے اعمال*
ماہ رجب کے بہت سے اعمال وارد ہوئے ہیں، ان سب کو اس مختصر تحریر میں لانا ممکن نہیں۔ مفاتیح الجنان اور دیگر دعاوں کی کتابوں میں موجود ہیں، ہم اختصار کے ساتھ چند کا ذکر کرتے ہیں۔ اس مقدس مہینے میں۔۔
(1) زیادہ سے زیادہ "استغفراللہ واسئلہ التوبہ" پڑھنا۔
(2) سو 100 بار "سبحان لا الہ الجلیل سبحان من لاینبغی۔۔۔۔۔"تا آخر۔
(3) رجب کے دنوں کی خاص دعاؤں کا پڑھنا، جو کہ مفاتیح الجنان میں تفصیل کے ساتھ ذکر ہوئی ہیں۔
(4)ہر روز ستر بار صبح کے وقت اور دن کے آخر میں 70 بار "استغفراللہ و اتوب الیہ" پڑھنا، جب تمام کرے تو ہاتھوں کو بلند کرکے یہ دعا پڑھے "اللھم غفرلی و تب علی۔۔۔۔۔"(مفاتیح)
(5) ہر شب و روز تین مرتبہ حمد تین مرتبہ سورہ آیت الکرسی تین مرتبہ قل یا ایھاالکافرون تین مرتبہ توحید تین مرتبہ علق تین مرتبہ سورہ ناس پڑھنا۔
(6) ہر شب ہزار بار لا الہ الا اللہ
(7) ہر شب دو رکعت نماز پڑھی جائے، ہر رکعت میں حمد ایک بار سورہ کافرون تین بار، نماز کے بعد لا الہ الا اللہ ۔۔۔ (باقی مفاتیح کی طرف مراجعہ فرمائیں)
(8) ہر فریضہ نماز کے بعد اس معروف دعا کو پڑھنے کی بڑی تاکید ہوئی ہے « ۔۔يَا مَنْ أَرْجُوهُ لِكُلِّ خَيْرٍ وَ آمَنُ سَخَطَهُ عِنْدَ (مِنْ) كُلِّ شَرٍّ يَا مَنْ يُعْطِي الْكَثِيرَ بِالْقَلِيلِ يَا مَنْ يُعْطِي مَنْ سَأَلَهُ‏۔۔۔(تاآخر۔۔مفاتیح ) »
(9) ایام البیض کے تیسرے دن یعنی پندرہ رجب کو معروف اور مجرب عمل عمل ام داود۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*حوالہ جات*
(1) وسائل الشیعة، ج‏۱۰، ص۴۹۳
(2) من لایحضره الفقیه ج2 ص92
(3) بحارج97 ص47
(4) وسائل الشیعة، ج‏۱۰، ص۴۹۳
(5) عیون اخبار رضا ج2 ص71
(6) فضائل الاشھرالاثلاثہ، ص 38، حدیث 15
(7) مفاتیح الجنان، ص 228
(8) عیون اخبار رضا شیخ صدوق ج1، ص226
(9) مستدرک الوسائل ج7، ص535
(10) شیخ صدوق، فضائل الأشهر الثلاثة، صفحه 31

تحریر: محمد علی شریفی

فروری ۱۹۷۹ء میں ایران میں انقلاب اسلامی ظہور پذیر ہوا تو اسے "اِنفجارِ نور" اور  "طلوعِ فجر" سے تعبیر کیا گیا اور انقلاب کی کامیابی کے انتہائی ایام کو "دہ فجر" قرار دیا گیا۔ اسی حوالے سے سورہ مبارکہ فجر کی ابتدائی آیات زبان زدعام تھیں:
وَالفَجر ! وَلِیَال عَشر
"قسم ہے فجر کی اور دس راتوں کی۔۔۔"
حضرت امام خمینی (رہ) نے جب پندرہ سالہ طویل جلا وطنی کے بعد اعجاز آمیز انداز سے تہران کی سرزمین پر قدم رکھا تو اس وقت ۱۱ فروری ۱۹۷۹ء ( بہمن ۱۳۵۷ھ ش) تک دس دنوں اور راتوں میں انقلاب کا آخری معرکہ لڑا گیا، ۱۱فروری کو شاہی طاغوت کے سراسیمہ سپاہیوں نے آخر کار ہتھیار ڈال دئیے اور تاریخ عالم میں ایک خوبصورت تازہ نورانی صبح طلوع ہوئی، واقعتاً نور پھوٹ پڑا۔ ایک ایسا نور جس نے سیاہ اور سفید چہروں میں تمیز پیدا کر دی۔ جس نے حق و باطل کی پہچان کیلئے فرقان کا کام کیا۔ جس نے چودہ سو سال پہلے کی فتح مکہ کی یادیں تازہ کر دیں اور فلک پیر نے ایک مرتبہ پھر مسجود ملائکہ کے ہاتھوں "اِنِّی اَعلَمُ مَا لاَ تعَلَمُون" کی صداقتوں کا ظہور ہوتے دیکھا۔ فضائیں ایک مرتبہ پھر ان نعروں سے گونج اٹھیں:
جَآءَ الْحَقُّ وَ زَھَقَ الْبَاطِلُ اِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَھُوْقًا ۔(بنی اسرائیل۔۸۱)
حق آگیا اور باطل بھاگ گیا اور باطل تو ہے ہی بھاگ جانے والا۔ 

ایک دور ایسا آیا کہ جب انسانوں نے روحانی اقدار کو فراموش کر دیا تھا۔ معنوی پیمانوں سے رفتار زماں کی پیمائش قصہ پارینہ ہو چکی تھی۔ جب مادی اقدار کا غلغلہ تھا۔ شرق و غرب مادی افکار کے اقدار میں یوں جکڑے ہوئے تھے کہ فکر و عمل سب گویا اسی کی تمناؤں کے سانچے میں ڈھل چکے تھے۔ دین و سیاست کی جدائی گویا ہمیشہ کیلئے مسلّم ہو چکی تھی۔ اہل دین کے ہاتھوں کی گرفت بھی امید کی رسی پر ڈھیلی پڑ چکی تھی۔ ایک طرف سرمایہ داری کا زور تھا تو دوسری طرف اشتراکیت کا شور۔ چھوٹی حکومتوں کے زمام دار، مشرقی اشتراکیت کی طرف امید کی نظروں سے دیکھتے تھے یا مغربی سرمایہ داری سے توقع باندھے ہوئے تھے۔ کلیسا کے اہل منصب تو کب سے اپنے پر سمیٹے مذہبی آشیانوں میں اپنے تئیں ہمیشہ کے لئے"صبر و شکر" کے دھیمے ترانے گنگنا رہے تھے۔ ایسے میں سرزمین ایران پر تکبیر کے ترانے گونج اٹھے۔ ان نعروں کی گونج میں طاغوت شرق و غرب کی بےہنگم صدائیں ماند پڑ گئیں۔ امام خمینی (رہ) واقعتا عظیم آیت الٰہی کی حیثیت سے سیاست عالم کی مسند پر جلوہ افروز ہوئے۔ اس پیرسال رہبر کی آواز نے ابلیسی طاقتوں کے ایوان لرزا دیئے اور ایک مرتبہ سب اہرمنی قوتوں کے ہوش گم ہو گئے۔ 

آہستہ آہستہ سب شیطانوں نے اپنی چندھیا جانے والی آنکھوں کو ملنا شروع کیا اور جو سنگ ان کے پاس بچے تھے انہیں پھر سے سمیٹنا شروع کیا۔ انہوں نے اس انوکھے شگوفے کو پوری قوت سے مسل دینے کا فیصلہ کیا۔ ان کے انسانی حقوق، جمہوریت اور آزادی کی فریب کار نعروں کی حقیقت تو پہلے ہی طشت از بام ہو چکی تھی۔ وہ ایرانی قوم کی اس جرأت اظہار اور طلب حریت پر چیں بہ چیں تھے۔ ایرانی قوم کے انسانی و جمہوری حقوق کی ان کی نظر میں کیا وقعت ہو سکتی تھی۔ انہوں نے شاہوں، آمروں اور مطلق العنان حکمرانوں کے ساتھ مل کر سازش کی اور ابھی انقلاب تازہ بتازہ ہی تھا اور ایرانی افواج کو منّظم کرنے کیلئے ابھی منصوبے ہی بن رہے تھے کہ اس پر جنگ ٹھوس دی گئی۔اس جنگ میں وحشت و بربریت کے سب ہتھیار آزمائے گئے۔ ویرانیوں، تباہیوں اور بردباریوں کی بارش کر دی گئی۔ سامراجیوں نے ایران کے اندر موجود اپنے ایجنٹوں کو بھی حرکت دی۔ انقلاب کی اعلیٰ درجے کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، اراکین پارلیمنٹ، وزراء اور فوجی قیادت کس کس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ آخر کار حضرت امام خمینی (رہ) کی رہائش گاہ پر فضائی حملے کا منصوبہ بنایا گیا جو طبس کے صحراؤں میں ناکام و نامراد ہو گیا۔ 

لیکن اللہ کا ارادہ ہمیشہ اٹل ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس انقلاب کو غالب کرنے کا ارادہ کر رکھا تھا۔ دشمن رسوا ہوئے اور انقلاب اپنی عظیم قیادت کی رہنمائی میں ان تمام امتحانات سے سرخرو نکلا۔ اقتصادی پابندیاں بھی بڑھتے ہوئے انقلاب کے قدم نہ روک سکیں۔ "لاشرقیہ ولا غربیہ، اسلامیہ جمہوریہ" کے ایمان افروز نعرے اسی طرح گونجتے رہے۔ ہر مشکل سے یہ انقلابی قوم اور بھی مضبوط ہو کر نکلی۔ ہر پابندی نے اس انقلاب کو اور بھی استحکام بخشا۔ اس قوم نے گویا اس پیغام پر پوری طرح عمل کرکے دکھایا۔
صنوبر باغ میں آزاد بھی ہے پا بہ گل بھی ہے
انہی پابندیوں میں حاصل آزادی کو تو کر لے 

انقلاب کی قیادت نے لوگوں کو شعور بخشا کہ اگر حریت و آزادی عزیز ہے تو خود انحصاری کی منزل کو حاصل کرنا ہو گا۔ یہ پیغام لوگوں کے دلوں میں اتر گیا۔ پوری قوم تعمیروترقی کے جہاد کیلئے اٹھ کھڑ ی ہوئی اور پھر اپنے وطن کی تعمیر کے حوالے سے بھی اس قوم سے عجیب معجزات نے ظہور کیا۔ آج انقلاب کی کامیابی کو چونتیس برس گزر چکے ہیں۔ ایرانی قوم آج مصیبتوں اور آزمائشوں کے ایک کٹھن دور سے نکل چکی ہے۔ دنیا کے سامنے آج یہ قوم سرخرو کھڑی ہے اور دنیا کی پسماندہ قوموں کو آزادی و کامرانی کا پیغام دے رہی ہے۔ آج بھی ایرن لا شرقیہ لا غربیہ کی پالیسی پر گامزن ہے۔ آج بھی ایران کے فیصلے ایران میں ہوتے ہیں بلکہ صدور انقلاب کا عمل بھی ایک خوبصورت انداز سے جاری ہے۔ یہ انقلاب فوج کے ذریعے نہیں آیا تھا اور اس کا صدور بھی فوج کے ذریعے، کبھی انقلابی قیادت کا مطمع نظر نہ تھا۔ انقلاب کی عظیم قیادت نے اپنے فکر و عمل سے اس انقلاب کا پیغام ساری نوع انسانی تک پہنچایا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران ہی نے عالمی تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی جو تجویز پیش کی تھی وہ بھی ایرانی قیادت کے صدور انقلاب کی حکمت عملی ہی کا اک اظہار تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی انقلاب درحقیقت عالمی انسانی انقلاب ہی کی تمہید ہے ایک ایسا انقلاب جو انسانوں کی نہ فقط عرب و عجم میں تفریق کا قائل نہیں بلکہ مشرق و مغرب کی تہذیبوں کے مابین مکالمے کے ذریعے ہم آہنگی کی فضا استوار کر نے کا عزم رکھتا ہے۔

تحریر: ثاقب اکبر