ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ عراق

Rate this item
(0 votes)
ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ عراق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے آج کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عراق کے دورے پر روانہ ہوئے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ عراق پر روانگی سے قبل کہا کہ ہم عراقی حکام کی جانب سے خطے کی صورتحال کے حوالے سے ہر قسم کی جدت عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

حسین امیرعبداللهیان کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کیل‏ئے شام کے اعلی حکام سے ہمارے رابطے ہیں۔ انہوں نے بغداد اجلاس اور اسی طرح علاقائی سطح پر ہر قسم کی جدت عمل اور دمشق کے ساتھ براہ راست صلاح مشورے کیلئے علاقائی ممالک کے کردار پر تاکید کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق کے ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے شام کو بھی بغداد اجلاس میں شرکت کی دعوت دینی چاہئیے تھی۔

Read 463 times