خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات

Rate this item
(0 votes)
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات

خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مجموعی دفاعی تیاریوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں ایرانی فوج، پاسدارانِ انقلاب، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سکیورٹی و بارڈر فورسز، وزارت دفاع اور بسیجی رضاکاروں کی تیاریوں کا جائزہ شامل تھا۔

 میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے تمام دستے دفاعی، جنگی حکمتِ عملی، عسکری منصوبہ بندی اور ضروری ہتھیاروں و سازوسامان کے لحاظ سے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر امریکہ یا صہیونیوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی “اسٹریٹجک غلطی” یا جارحیت کی کوشش کی گئی تو اس کا فوری، شدید اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 انہوں نے مسلح افواج اور تمام رزمندگانِ اسلام کی جانب سے رہبر معظم انقلاب کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کی ہدایات پر مکمل عمل کرتے ہوئے آخری سانس تک انقلابِ اسلامی کے نظریات، ایران کی سرزمین، قومی خودمختاری، قومی مفادات اور ایرانی عوام کے دفاع کے لیے پرعزم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کو اپنے “جارحانہ عزائم” پر پچھتانا پڑے گا۔

 ملاقات کے دوران رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی مسلح افواج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے جاری “تیسری مسلط جنگ” کے تناظر میں دشمن کے خلاف اقدامات کے تسلسل اور مؤثر حکمتِ عملی کے لیے نئی ہدایات جاری کیں۔

 
Read 41 times