آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی: طلاق سے بڑھ کر کوئی مصیبت اور کوئی مہلک ناسور نہیں

Rate this item
(0 votes)
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی: طلاق سے بڑھ کر کوئی مصیبت اور کوئی مہلک ناسور نہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنے ایک تحریری بیان میں اسلامی معاشروں میں طلاق کے خطرناک اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: "طلاق سے بڑھ کر کوئی مصیبت اور کوئی مہلک ناسور نہیں۔ آپ طلاق سے متعلق روایات کا مطالعہ کریں، ان میں فرمایا گیا ہے کہ وہ گھر جو طلاق سے برباد ہو جائے، وہ آسانی سے دوبارہ آباد نہیں ہوتا۔" [وسائل الشیعہ، ج۱۸، ص۳۰]

انہوں نے طلاق کے فروغ میں بیرونی ثقافتی اثرات کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے فرمایا: "اس بیگانہ ثقافت نے طلاق کو عام کر دیا! جائیے، نکاح کی طرف آئیے، خاندان بنائیے، باپ بنیے، ماں بنیے اور اولاد کی نعمت حاصل کیجیے۔ کیا آپ نہیں چاہتے کہ ہمیشہ باقی رہیں؟! تو پھر ایک نیک سیرت فرزند، جو آپ کے لیے دعا کرے گا، آپ کو ہمیشہ باقی رکھے گا۔" [الکافی، ج۷، ص۵۶]

آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے تاکید کی کہ خدای سبحان کی حکیمانہ مشیّت اسی میں ہے کہ وہ معاشرے کو خاندانی اصولوں کی بنیاد پر محفوظ رکھے۔

Read 10 times