آٹھواں سبق - درس ھشتم

Rate this item
(1 Vote)

آئیے فارسی سیکھئے

آٹھواں سبق - درس ھشتم

قارئین یه پروگرام هم ایران اردو ریدیو سے لیکر پیش کر رهے هیں

....................................................................

پروگرام "آئیے فارسی سیکھئے " لے کر حاضر خدمت ہیں قبل اس کے آج کا پروگرام شروع کریں گزشتہ پروگرام کی یاددہانی کرادیں تو آپ لوگ آج دن کے درس و مشق کے لئے تیار ہوجائیں۔گزشتہ پروگرام میں ہم نے آپ کو ماضی بعید بنانے کا طریقہ سکھایا تھا اور کچھ جملے بھی بنائے تھے اور آپ کو مزید مشق کرنے کا ہم نے مشق دیا تھا تو اب آئیے آج کے سبق پر نظر ڈالنے سے قبل ماضي بعید کا فرمولہ ایک بار پھر بتائے دیتے ہیں آپ کو یاد ہوگا کہ ماضي " رفت " یا " گفت " جی، اس کے بعد ہم لفظ چھوٹی " ہ " لگائیں گے اور آخر میں " بود " کا اضافہ کردیں گے تو جو جملہ بنے گا وہی یہ ہوگا " رفتہ بود" جی، ماضي " رفت " اور اس کا ماضي قریب کیا ہے : " رفتہ است " اور ماضی بعید جو میں نے ابھی بتایا ہو کہ وہ کیا بنے گا : " رفتہ بود " اب جائیں گے اور اب ہم فعل مستقبل پر آپ سے گفتگو کریں گے تو سب سے پہلے ہم آپ کو فعل مستقبل بنانے کا فارمولہ بتائے دیتے ہیں جی آپ نوٹ کریں :فعل مستقبل بنانے کا فرمولہ یہ ہے : لفظ "خواھد" اس کے بعد ماضي لگایا جائے گا تو جو لفظ ہمارے سامنے آئے گا وہ بنے گا :"خواھد فرستاد" یعنی وہ "بھیجے گا" یا "بھیجے گی" جو بھی شخص ہے مذکر یا مؤنث کے قید آپ اردو زبان کے مطابق کریں گے اب اس کی مثال ہم کو بتائے دیتے ہیں مزيدایک مثال یہ بنے گی :خواھد خورد یعنی وہ " کھائے گا " یا " کھائے گی " خواھد نوشت یعنی وہ " لکھے گا " یا " لکھے گی" خواھد رفت یعنی وہ " جائے گا " یا" جائے گی " ایک بار پھر توجہ فرمائیں کہ فعل مستقبل بنانےکےلئے فعل ماضي سے قبل " خواھد " لگائے جاتا ہے مثلا" خواھد رفت" جی"وہ جائے گا" یا "جائے گی" آپ اسی طرح کے دیگر چند جملے بناکر اس کی مشق کریں تا کہ اچھی طرح سے آپ کے ذہن نشین ہوجائے گا ۔ جو کچھ ابھی آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا اس کے تناظر میں یا اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئیے کچھ جملے بناتے ہیں :

 

احمد خواھد رفت احمد چلاجائے گا ......امجد خواھد نوشت امجد لکھے گا

او خواھد فرستاد......................................... وہ بھیجے گا یا بھیجے گی (سامعین اسم کی جگہ یا شخص کی جگہ ضمیر استفادہ کیا گیا ہے لفظ "او" مذکر اور مؤنث دونوں کے لئے بولا جاتا ہے .

علی خواھد آمد...................................................................... علی آئے گا .

 

" احمد خواھد رفت " یعنی " احمد جائے گا " ہمیں یہ معلوم ہوگیا کہ " احمد جائے گا " لیکن کب جائے گا اور کہاں جائے گا ۔ یہ بات ہمیں سیاق و سبق سے معلوم ہوگی تا ہم ہر قسم کے ابہام کو دور کرنے کےلئے جملے میں زمان و مکان یعنی " کب " اور کہاں کی غیر لگانے سے جملہ مکمل ہوجائے گا اس کے لئے آپ کو کیا کرنا ہوگا یہ ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں یعنی اگر احمد اور خواھد کے درمیان مکان کی قید لگادی جائے تو جملہ کچھ یوں بنے گا : "احمد بہ اسلام آباد خواھد رفت" یہاں میں معلوم ہوگیا کہ احمد اسلام آباد جائے گا لیکن ابھی کب جائے گا یہ ہمیں معلوم نہیں ہے اس کے لئے ہمیں جملے میں مکان یعنی اسلام آباد سے پہلے زمان لگانا ہوگا یعنی احمد اور خواھد کےدرمیان زمان و مکان کا اضافہ کیا جائے گا مثلا" : احمد امروز اسلام آباد خواھد رفت ۔البتہ یہاں عام بول چال میں لفظ " امروز " یعنی "آج" ہم اسم سے پہلے لگاسکتے ہیں یعنی جملہ جو کچھ بن جائے گا اس وقت : امروز احمد بہ اسلام آباد خواھد رفت ۔یعنی احمد اسلام آباد جائے گا عام بول چال میں اس جملے میں حرف اضافہ یعنی " بہ " غائب ہے تاہم فارسی دستور میں حرف اضافہ لگانا ضروری ہے یعنی : احمد امروز بہ اسلام آباد خواھد رفت یعنی احمد آج اسلام آباد جائے گا ۔یعنی لفظ " بہ " حرف اضافہ تھے کہ جو فارسی زبان میں لگانا ضروری ہے ۔اب تک کے اسباق میں ہم نے مصدر ، ماضي ، حال اور مستقبل کی تعریف اور یہ کہ کس طرح مصدر سے ماضی مطلق بنائے جاتا ہے اور اس کے بعد ہم نے آپ کو ماضي کی اقسام ماضي قریب، ماضی بعید بنانے کا طریقہ بتایا اور آج کے درس میں ہم نے فعل مستقبل کا فارمولہ آپ کو سکھایا ۔ ہمیں امید ہے کہ آپ نے اچھی طرح سے ذہن نشین کرلیا ہوگا اگلے پروگرام تک کے لئے ہم نے آپ سے اجازت چاہیں گے ۔خدانگھدار

Read 3914 times