نواں سبق - درس نھم

Rate this item
(1 Vote)

آئیے فارسی سیکھئے

نواں سبق - درس نھم

 

قارئین یه پروگرام هم ایران اردو ریدیو سے لیکر پیش کر رهے هیں

..............................

پروگرام آئیے فارسی سیکھئے میں آپ کا خیر مقدم ہے گزشتہ پروگرام میں ہم نے فعل مستقبل کے بارے میں آپ سے گفتگو کرنے کے بعد کچھ جملے بنائے تھے اور بعد پہنچی تھی زمان و مکان میں آج کے اس پروگرام میں ہم زمان و مکان کی تعریف کریں گے اور اس کے بعد زمان و مکان کےلئے فارسی میں کیا بولا جاتا ہے اس سے آپ کو آگاہ کریں گے امید ہے کہ آپ آج کا پروگرام بھی بغور سماعت فرمائیں گے ۔آپ جانتے ہیں کہ زمان یا اسم زمان کہ جس میں وقت کی قید پائي جاتی ہے مثلا" صبح و شام و غیرہ اور اسم مکان جس میں جگہ کی قید موجود ہوتی ہے مثلا" گھر ، پارک و غیرہ ۔ اب آئیے فارسی میں اسم زمان کے لئے جو لفظ وضع کئے گئے ہیں وہ سماعت فرمائیے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے معنی بھی نوٹ کردی جائیے ۔

شب رات

امشب آج رات ، آج کی رات

دیشب کل رات، گذشتہ رات

روز دن ( یہ اردو میں بھی بولاجاتا ہے تھوڑے سے تلفظ میں فرق کے ساتھ)

امروز آج کے دن پر دلالت کرتا ہے امروز اس لفظ کو اردو میں بھی بولا جاتا ہے

فردا آنے والی کل

 

اور اب اسم مکان:

بالا اوپر( بلندی کے لئے معمولا" بولا جاتا ہے )

پایین نیچے

در اندر(in)

بیرون باہر(out)

شمال شمال

جنوب جنوب

شرق مشرق

غرب مغرب

 

آپ نے یہ الفاظ یقینا" نوٹ کر لیئے ہوں گے اب آئیے آپ کو ہم کچھ جملے بنانا سکھاتے ہیں۔ اور اب کچھ جملے:

امجد فردا خواھد رفت امجد کل چلا جائے گا

احمد امروز مدرسہ می رود احمد آج اسکول جائے گا

من دیشب بہ قم رفتم میں کل قم گیا/ گئی تھی

من دیشب بہ قم رفتہ بودم میں کل قم گیا تھا/ میں کل قم گئی تھی

او امشب نخواھد رفت وہ آج نہیں جائے گا / وہ آج نہیں جائے گی

پارک ملت در شمال تھران واقع می باشد پارک ملت ( نیشنل پارک) تہران کے شمال میں واقع ہے

فرودگاہ بین المللی در غرب تھران احداث شدہ است اینٹرنیشنل ایئرپورٹ( بین الاقوامی ہوائی اڈہ)تہران کے مغرب میں بنایا گیا ہے

مصلّای بزرگ امام خمینی(رح) دو منارۂ بزرگ دارد امام خمینی عیدگاہ کے دو بڑے منارے ہیں

 

انشاء اللہ اگلے پروگرام میں اسی موضوع پر آپ سے مزيد گفتگو ہوگی اس وقت تک کے لئے ہم آپ سے اجازت چاہیں گے ۔خدانگھدار

Read 3834 times