دسواں سبق - درس دھم

Rate this item
(2 votes)

آئیے فارسی سیکھئے

دسواں سبق - درس دھم

قارئین یه پروگرام هم ایران اردو ریدیو سے لیکر پیش کر رهے هیں

..............................

عزیز سامعین پروگرام آئیے فارسی سیکھئے میں آپ سب کا خیر مقدم ہے اب تک ہم آپ کی خدمت میں نو پروگرام پیش کرچکے ہیں اور آج اس سلسلے کا دسواں پروگرام سماعت فرماتے ہیں ۔ہمیں امید ہے کہ اب تک کے پروگراموں کے پیش جانے والی اس سبق سے آپ نے بھر پور فائدہ اٹھایا ہوگا آج ہم پچھلے اسباق پر ایک سرسری نظر ڈالتے ہیں تا کہ فارسی جملے بنانے میں اگر آپ کوکچھ مشکل ہو تو وہ دور ہوجائے ۔سامعین آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے آپ کو یہ بتایا تھا کہ فارسی میں چونکہ تذکیر و تانیث یعنی مذکر و مؤنث نہیں ہے لہذا اس لحاظ سے ایک بڑی مشکل جو اردو سیکھنے والوں کو ہوتی ہے وہ فارسی سیکھنے والوں کو پیش نہیں آتی ۔ مذکر اور مؤنث دونوں کے لئے آپ بلاسوچ سمجھے یہ کہہ سکتے ہیں :

رضیہ آمد رضیہ آئی

علی آمد علی آیا

احمد رفت احمد گیا

ناصرہ رفت ناصرہ گئی

محمد خوابید محمد سوگیا

نسیمہ خوابید نسیمہ سوگئی

 

سامعین آپ نے یہاں جو جملے سنیں ان میں خواتین کے جو نام ہے رضيہ ، ناصرہ ، اور نسیمہ ان کا فارسی تلفظ آپ نے ملاحظہ کیا کہ رضيہ کو رضیے کہا گيا ، ناصرہ کو ناصرے کہا گیا اور نسیمہ کو نسیمے ۔ ہم بتا چکے ہیں کہ یہ " ہ " غیر ملفوظ کہلاتی ہے اور اس طرح کہ سبھی ناموں کو آپ اردو کی "ے" کی طرح تلفظ کیجئے اور اب مذکر یا مؤنث مجازی جیسے میز، قلم، دن، رات وغیرہ ان سے متعلق بھی فارسی سیکھنے والوں کو کہیں بھی فعل یا صفت لانے کے لئے مشکل پیش نہیں آتی جبکہ اردو سیکھنے والا ہمیشہ اسی میں مبتلا رہتا ہے کہ فعل یا صفت مؤنث ہے یا مذکر مثلا" آپ اردو میں کہتے ہیں کہ یہ میز بہت اچھی ہے یہاں میز کے لئے جو صفت لائی گئی ہے وہ اچھی ہے اور اگر یہ کوئی اور چیز ہوتی یعنی اگر یہ کہا جاتا کہ قلم، یہ قلم بہت اچھا ہے تو قلم کے لئے چونکہ اس کو مذکر تصور کیا جاتا ہے لہذا اس کے لئے جو صفت لائے گی تو وہ اچھا لائے گي ۔فارسی میں سنیئے کہ یہ میز بہت اچھی ہے کس طرح سے کہا جائے گا : این میز خیلی خوب است ۔ م ۔ ے ۔ ز = م ی زمیز کو میز تلفظ کیا گیا ہے یہاں میز کو آپ نے مؤنث مجازي قرار دیتے ہوئے اس کے لئے جو صفت بیان کی ہے وہ بھی مؤنث ہے یعنی اردو میں اچھی اور اب یہ صوفا بہت اچھا ہے ۔این مبل خیلی خوب است ۔مبل فارسی میں صوفے کو کہتے ہیں اور صوفہ مذکر مجازي یہاں قرار پایا ہے تو اس کے لئے جو صفت بیان کی گئی ہے وہ بھی آپ نے مذکر بیان کی یعنی اچھا ہے ۔یہ صوفہ بہت اچھا ہے۔یہاں بھی ملاحظہ کیا کہ میز اور صوفہ دونوں کے لئے ایک ہی انداز میں جملہ بنایا گیا ہے ۔ خوب است۔مذکر اور مؤنث حقیقی کے لئے بھی فعل یا صفت کا یکساں استعمال کیا جاتا ہے ایک بار پھر سنیئے ۔

رضیہ رفت رضیہ گئی

رضیہ خوب است رضيہ اچھی ہے

احمد رفت احمد گيا

احمد خوب است احمد اچھا ہے

 

عزيز سامعین اس وضاحت کے بعد ہم آپ سے اجازت چاہیں گے انشاء اللہ اگلے پروگرام میں آپ کو کچھ نئے الفاظ اور معنی بتائیں گے ۔اس وقت تک کے لئے ہمیں اجازت دیجئے ۔ خدانگھدار

Read 4066 times