بارھواں سبق - درس دوازدھم

Rate this item
(0 votes)

آئیے فارسی سیکھئے

بارھواں سبق - درس دوازدھم

قارئین یه پروگرام هم ایران اردو ریدیو سے لیکر پیش کر رهے هیں

.......................................

 

سامعین آپ کو یاد ہوگا کہ گذشتہ پروگرام میں ہم نے آپ کو ضمائر کی قسمیں بتائی تھیں اور خصوصیت کے ساتھ ضمیر متصل کا تذکرہ کیا تھا . آج ہم ضمیر منفصل کے بارے میں آپ کو بتارہے ہیں امید ہے کہ گذشتہ سبق کی طرح اس سبق بھی آپ لوگ اچھی طرح سے نوٹ کریں اور تمرین کرکے اپنی فارسی کو بہتر بنائیے .اس سے قبل کہ ھم آپ کو ضمیر منفصل سے آگاہ کریں ، ایک بار پھرگذشتہ سبق پر ایک اچٹتی ہوئی نگاہ ڈالتے ہیں .

 

ضمیر متصل یعنی وہ ضمیر جو لفظ کے ساتھ ملی ہو جیسے :

 

لباسَت تیرا لباس یا تمہارا لباس

لباسَم میرا لباس

لباسَش اس کا لباس

 

آپ نے ملاحظہ کیا کہ لباس کے آخر میں ھم نے ضمیر کے لئے (ت م ش ) لگایاہے اور اب آئیے دیکھتے ہیں کہ ضمیر منفصل کسے کہتے ہیں اور اس کا استعمال فارسی میں کس طرح سے کیا جاتا ہے . ضمیر منفصل : جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے یہ کسی لفظ کے ساتھ جوڑی نہیں ہوتی ، بلکہ اپنے پورے وجود کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے .لفظ کے ساتھ اس کا فاصلہ ھمیشہ برقرار رہتا ہے . لہذا ضمیر متصل کے مقابل قرار پاتی ہے اور اسی لئے اسے ضمیر منفصل کے نام سے پکارا جاتاہے . گذشتہ اسباق میں ضمائر کی سادہ بحث میں ہم ضمائر منفصل کا ذکر اگرچہ کرچکے ہیں ، لیکن منفصل کی قید کے ساتھ ان کاتذکرہ آپ کے لئے یقیناایک بار پھر مفید واقع ہوگا . آئیے بالترتیب ضمیر منفصل کی اقسام سے آپ کو ہم واقف کراتے ہیں .

میں من

تو تو(تُ )

وہ او

ہم ما

آپ / تم شما

وہ یہ ضمیرغائب کے لئے اور بطور جمع استعمال کی گئی ہے یہاں ایشان

یہ اسم اشارہ ہے اور ضمیر منفصل این

وہ آن

یہ لوگ یا یہ چیزیں جوبھی ہوجمع کے لئے استعمال ہوئی ہے یہاں اینہا

غائب افرادکے لئے بولی جاتی ہے آنہا

 

ضمیر کی بحث کو اب ہم یہی پر ختم کرتے ہیں اور اب آپ کو ہم اعداد وشمار یا اعداد ترتیبی یا اعداد وصفی سے آشنا کرا رہے ہیں . آپ جانتے ہیں کہ اردو میں اعداد وشمار کے لئے ایک ، دو ، تین یا پہلا ، دوسرا اورتیسرا جیسے لفظ وضع کئے گئے ہیں جبکہ فارسی میں اس کے لئے یک ، دو ، سہ یہ گنتی کے ابتدائی اعداد ہیں . اور جب ان کو ہم اعداد ترتیبی یا اعداد وصفی میں استعمال کرتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے :اوّل ، دوّم ، سوّم جی ، اب آئیے ایک سے دس تک فارسی کی گنتی اور اعداد ترتیبی یا اعداد وصفی

 

1 ایک یک

2 دو دو

3 تین سہ

4 چار چھار

5 پانچ پنج

6 چھ شش

7 سات ھفت

8 آٹھ ھشت

9 نو نُہ

10 دس دہ

 

 

اور اب آئیے اعداد وصفی یا اعداد ترتیبی پر نظر ڈالتے ہیں . ایک سے دس تک کے اعداد فارسی میں اس طرح سے بولےجاتے ہیں .

 

پہلا اوّل

دوسرا دوّم

تیسرا سوّم

چوتھا چھارم

پانچواں پنجم

چھٹا ششم

ساتواں ھفتم

آٹھواں ھشتم

نواں نھم

دسواں دھم

گنتی یا عدد کو اعداد ترتیبی یااعداد وصفی میں تبدیل کرنے کے لئے ایک فارمولہ آپ ذہن نشین کرلیں کہ فارسی عدد کے بعد میم کا اضافہ کردیں . یا میم لگادینے سے عدد درجے میں یا اعداد وصفی یا ترتیبی میں تبدیل ہوجاتا ہے .جیسے یک سے یکم ، دو سے دوم ، سہ سے سوم ............دہ سے دھم .اس تفصیل کے ساتھ آج کا پروگرام یہیں پر اختتام پر پہنچتا ہے . اگلے پروگرام تک کے لئے اجازت دیجئے.خدانگہدار.

Read 5695 times