تیرہواں سبق - درس سیزدھم

Rate this item
(0 votes)

آئیے فارسی سیکھئے

تیرہواں سبق - درس سیزدھم

قارئین یه پروگرام هم ایران اردو ریدیو سے لیکر پیش کر رهے هیں

.............................

سامعین آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے گذشتہ پروگرام میں ضمائر متصل اور ضمائر منفصل کے بارے میں آپ سے گفتگو کی تھی اور ان ضمائر کے تشریح کی ضمن میں کچھ جملے بھی بنائے تھے . تو آئیے پہلے ان جملوں کو دوہراتے ہیں.

من کتابَم را بہ احمد دادہ ام . اس میں ضمیر متصل میم ہے جو کتاب کے بعدملاحظہ کی جا سکتی ہے

 

میں نے اپنی کتاب احمد کو دے دی ہے

 

او کتابَش را بہ برادرش داد. اس میں ضمیر متصل شین ہے جو کتاب کے بعد آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں

 

اس نے اپنی کتاب اپنے بھائی کو دے دی ہے

 

من کتابَت را نخواندہ ام . اس میں ضمیر متصل جو کتاب کے بعد دیکھی جا سکتی ہے وہ ت ہے

 

میں نے تمہاری کتاب یا تیری کتاب نہیں پڑھی ہے

 

 

اور اب اس وضاحت کے بعد ہم آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ ضمائر کی جمع بھی موجود ہے تو آئیے ضمائر متصل کی جمع سے ہم آپ کو آشنا کراتے ہیں . کتابَم ، اس کی ضمیر متصل اگر ہم بنائیں گے تو کیا بنے گی ؟

 

کتابمان ، یہاں میم کی جگہ مان ضمیر متصل ہے اور یہ جمع کے طور پر یہاں استعمال ہوئی ہےٕٕٕٕٕ.

 

کتابَت ، اس کی ضمیر متصل ت ہے اور اس کی جمع کیا ہوگی ؟ کتابتان ، یہاں پر ت کی جگہ تان کا استعمال ہوا ہے اور یہ جمع ہے ضمیر متصل ت سے .

 

کتابش ، کتابشان ، یہاں ضمیر متصل واحد شین ہے کہ جس کی جمع شان ہے . کتابشان یعنی ان کی کتابیں یا ان کی کتاب .

 

ملاحظہ کیا آپ نے کہ فارسی میں ضمائر متصل کی جمع موجود ہے اور اب ان ضمائر کی مدد سے آئیے کچھ مرکب الفاظ بناتے ہیں .

 

کتابِمان ہماری کتاب

کتابِتان آپ / تمہاری یا تم لوگوں کی کتاب

کتابِشان ان کی یا ان لوگوں کی کتاب

 

یہاں کتاب کی جگہ کچھ اور چیزوں کی مثال بھی پیش کی جاسکتی ہے .لیکن پہلے آئیے الفاظ اور معنی نوٹ کیجیے .

 

گذرنامہ پاسپورٹ

عکس فوٹو

کیف پرس

قلم قلم

مداد پنسیل

دفتر کاپی

پوشہ فائل یا فائل کَور

اتاق کمرہ

صندلی کرسی

کفش جوتے

 

اب ہم ان الفاظ کے ذریعے کچھ جملے بنارہے ہیں اوراس میں ضمیر متصل جمع کا استعمال کر رہے ہیں .

 

 

گذرنامہ مان ہمارے پاسپورٹ

عکسِتان تمہارا فوٹو/ آپ کا فوٹو

اتاقِشان ان کاکمرہ

 

 

ان جملوں کے ساتھ ہی صفت لگاکر جملوں کو مزید مکمل کیا جا سکتا ہے .آئیے یہ جملے دوبارہ سنتے ہیں .

 

گذرنامہ مان ، سیاسی است . ہمارے پاسپورٹ سیاسی ہیں

عکسِتان ، بزرگ است . تمہارا / آپ کا فوٹو بڑا ہے

اتاقِشان ، کوچک است . ان کاکمرہ ، چھوٹا ہے

آئیے ان جملوں کی ایک بار پھر تکرار کیے لیتے ہیں تا کہ آپ کے ذہن میں اچھی طرح سے بیٹھ جائیں .

 

گذرنامہ مان ، سیاسی است . ہمارے پاسپورٹ سیاسی ہیں

عکسِتان ، بزرگ است . تمہارا / آپ کا فوٹو بڑا ہے

اتاقِشان ، کوچک است . ان کاکمرہ ، چھوٹا ہے

 

ایک وضاحت : اوپر دئے گئے جملوں میں پہلا جملہ ، سیاسی است پر ختم ہوا ہے ، بولتے وقت اسے اس طرح ادا کیا جاتا ہے : سیاسیست

 

یہاں ضمیر متصل جمع کے ساتھ آپ نے صفت ملاحظہ کی کہ پاسپورٹ کے لئے صفت لائے ہیں ، سیاسی ، فوٹو کے لئے صفت لائے ہیں بزرگ ، اور کمرے کے لئے یعنی اتاق کے لئے جو صفت استعمال کی گئی ہے وہ کوچک یعنی چھوٹا.امیدہے کہ آج کا پروگرام بھی آپ نے اچھی طرح سے سنا ہوگا . اگلے پروگرام تک کے لئے آپ ہم سے اجازت چاہیں گے . خوب تمرین کیجئے . خدانگہدار.

Read 3139 times