ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دورہ عراق کے دوران بغداد میں عراقی وزیر اعظم علی الزیدی سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات سمیت علاقائی مسائل پر گفتگو کی۔
ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم علی زیدی نے اپنے ملک کے لیے ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے تہران کا شکریہ ادا کیا ہے۔
علی زیدی نے عراق اور ایران کے درمیان تعلقات کی گہرائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی، جغرافیائی اور مذہبی رشتوں اور مشترکہ اقدار سے جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے عراق کی حمایت میں ایران کے مؤقف کو سراہا، بالخصوص داعش کے خلاف جنگ کے دوران تہران کے تعاون کو اہم قرار دیا۔
ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے بھی اربعین کے موقع پر ایرانی زائرین کی میزبانی اور خدمات انجام دینے پر عراقی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔
قالیباف نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے عراق کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بدھ کے روز بغداد پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب ہیبت الحلبوسی اور عراقی صدر نزار محمد سعید عمیدی سے بھی ملاقاتیں کیں۔





















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
