کاظم غریب آبادی نے لکھا ہے کہ [امریکیوں کا] دعوی ہے کہ ایران شکست کے دہانے پر ہے اور بس ایک تنکے کا سہارا لیے ہوئے ہے حالانکہ وہ خود اپنے تمام اتحادیوں سے مدد کی بھیک مانگ رہے ہیں!
نائب وزیر خارجہ نے اپنے اس سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ مسئلہ، ان غلط اندازوں کا ہے کہ جس کی پردہ پوشی کے لیے امریکی اور بھی بڑی شکست کی تیاری کر بیٹھتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ:" فوجی میدان میں جنگ بے نتیجہ ثابت ہوئی، تو [امریکہ نے] اب اگلی شکست کا نام "معاشی جنگ" رکھ دیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف ایسی معاشی کارروائی کرنے جا رہا ہے جو بقول ان کے بے مثال ہے۔
یہ بات بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ ایران کو گزشتہ 47 سال یعنی اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک، مسلسل امریکی دباؤ، پابندیوں اور محاصرے کا سامنا رہا ہے تاہم ایرانی عوام نے اب تک ان تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔





















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
